نیویارک ٹائمز کی شیطانیوں پر حماس کا رد عمل

نیویارک ٹائمز کی شیطانیوں پر حماس کا رد عمل

?️

سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے موسیٰ ابو مرزوق سے منسوب بیانات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مزاحمت کے ہتھیاروں کے خاتمے پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔  

فلسطینی خبر رساں ادارے سما کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں 24 فروری کو شائع ہونے والے موسیٰ ابو مرزوق کے انٹرویو میں دیے گئے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
حماس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرویو چند روز قبل دیا گیا تھا، مگر اخبار نے مکمل اور اصل جوابات کو توڑ موڑ کر نیز سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کا آپریشن (طوفان الاقصی) فلسطینی عوام کے حقِ مزاحمت کا مظہر تھا، جو قبضے اور محاصرے کے خلاف ایک جائز ردعمل تھا۔
موسیٰ ابو مرزوق نے حماس کے مستقل مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کو ہر قسم کی مزاحمت، خاص طور پر مسلح مزاحمت کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی ہتھیار فلسطینی عوام کا حق ہیں اور ان کا واحد مقصد فلسطینیوں اور ان کی اقدار کا دفاع کرنا ہے، جب تک اسرائیلی قبضہ جاری ہے ان ہتھیاروں کو ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے ہتھیار جائز اور ناقابلِ گفت و شنید ہیں، جب تک فلسطینی سرزمین پر قبضہ برقرار ہے، یہ مسئلہ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔
 انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والا مؤقف حماس کا سرکاری مؤقف نہیں ہے۔
حماس کے ایک اور رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ مزاحمت کے ہتھیار سرخ لکیر ہیں، اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے سے فرار کا راستہ تلاش کر رہا ہے، انہوں نے ثالث ممالک سے اپیل کی کہ وہ قابض قوتوں پر معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالیں۔
یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ موسیٰ ابو مرزوق نے کہا تھا کہ حماس کو 7 اکتوبر کے حملے کی پیشگی معلومات نہیں تھیں اور اگر میں جانتا کہ اس کا نتیجہ اتنی تباہی کی صورت میں نکلے گا، تو میں اسے روک دیتا۔
اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ابو مرزوق نے کہا کہ حماس حملے کی مجموعی حکمتِ عملی سے متفق تھی، مگر اسے تفصیلات کا علم نہیں تھا۔
مزید برآں نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ابو مرزوق نے کہا کہ حماس اپنے ہتھیاروں کے مستقبل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
تاہم، حماس نے ان تمام دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور نیویارک ٹائمز پر جانبدارانہ صحافت کا الزام لگایا ہے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام

?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے

اردوغان امریکہ سے ملنے کے لئے بے چین: عطوان

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے آن لائن اخبار رائے الیوم کے

فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعظم

?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فرسودہ

یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں

چلی کے صدر: اسرائیل غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کر رہا ہے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اپنے ایک بیان میں

ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ

مسلسل تیسرے سال امریکی گھریلو آمدنی میں کمی

?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2022 میں امریکی گھرانوں

ٹک ٹاک پر پابندی ختم

?️ 1 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے