🗓️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں انہوں نے غزہ کے عوام کو جبری طور پر بےدخل کرنے کی تجویز دی تھی۔
اردنی اخبار الغد کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنما سامی ابوزہری نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، جس میں فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے نکالنے کی بات کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو خطے میں مزید بدامنی اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے۔
ابوزہری نے واضح کیا کہ غزہ کے عوام کسی بھی قیمت پر اسرائیلی منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اور فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بےدخل کرنے کے بجائے اسرائیلی قبضے کو ختم ہونا چاہیے۔
حماس کا کہنا ہے کہ یہ نسل کشی کی کوشش اور فلسطینی نصب العین پر حملہ ہے،اس سے قبل حماس کے سینئر سیاسی رہنما، عزت الرشق نے بھی ٹرمپ کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کی تھی۔
الرشق نے کہا کہ ہم ٹرمپ کے اس نسل پرستانہ بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، جس میں انہوں نے غزہ کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی زمین چھوڑ دیں، تاکہ اس کی تعمیر نو ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیان ایک واضح کوشش ہے کہ فلسطینی نصب العین کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے اور ہمارے قومی حقوق کو نظرانداز کیا جائے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
واضح رہے کہ حماس کا واضح پیغام ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی نامنظور ہے،حماس نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا کہ فلسطینی عوام اپنے وطن سے بےدخل ہونے کے کسی بھی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے اور اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ
🗓️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید
ستمبر
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے
🗓️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی
دسمبر
سلمان خان کو پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا؟
🗓️ 28 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی بار فلم
دسمبر
آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل
🗓️ 4 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان
اکتوبر
صیہونی تعلیمی نظام میں عرب طلبہ کے ساتھ امتازی سلوک
🗓️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عرب طلبہ کو سرکاری اور مذہبی صہیونی
مئی
افغانستان میں ناگفتہ بہ بحران
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اس سال کے پہلے
اگست
ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش
🗓️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو
اپریل
12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے
ستمبر