?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اعلان کو مسترد کردیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ پوری فلسطینی قوم کو ایک مخصوص ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، صدر عباس کا یہ اعلان قومی سیاسی شراکت کے اصولی کی صریح نفی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اس کے اثرات ونتائج کی تمام ذمہ داری تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی پرعاید ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو ایک مخصوص گروپ اور اس کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ القدس میں اپنے فیصلے کو قابض دشمن پر ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے 28 اپریل کو ہونے والے ایک اعلان میں بھی ہم اس کی وضاحت کرچکے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کو پہلے سے علم ہوچکا تھا کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی انتخابات کو ملتوی کرنے کی طرف جا رہی ہے، ہم نے یہ واضح کردیا تھا کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ القدس میں انتخابات کے انعقاد کی اسرائیلی اجازت نہ دینے سے نہیں بلکہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ تحریک فتح کو انتخابات میں اپنی شکست فاش صاف دکھائی دے رہی تھی۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ روز فلسطینی علاقوں میں انتخابات کرانے کا فیصلہ ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں انتخابات کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے الیکشن ملتوی کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بندوقیں اور اسقاط حمل؛ امریکی صدارتی انتخابات میں بڑے بم دھماکے
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:نیش وِل اور لوئس ول میں حالیہ بڑے پیمانے پر فائرنگ
غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
جنوری
صیہونی قومی سلامتی کو5اصلی چیلنج
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران
جون
ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے
اکتوبر
نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اہم بیان
?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نسلہ ٹاور
دسمبر
وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینئرصحافی اطہر متین کے قتل
فروری
گوٹیرس نے جنگ بندی اور یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا کیا مطالبہ
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے انتھونی گوٹیرس نے
جنوری
پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2021لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں
مئی