?️
سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر حماس کی عسکری ونگ القسام نے 7 اکتوبر کو یوم اللہ قرار دیا، جبکہ صیہونی اور عرب میڈیا نے اسے قابض حکومت کی سب سے بڑی سکیورٹی ناکامی اور سیاسی زلزلہ قرار دیا،دو سال بعد بھی اسرائیلی قیادت میں استعفوں اور بحران کا سلسلہ جاری ہے۔
طوفان الاقصیٰ آپریشن کی دوسری سالگرہ (7 اکتوبر) ایسے موقع پر آئی ہے جب دو سالہ جنگ، تباہی اور نسل کشی کے باوجود فلسطینی مزاحمت اب بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔غزہ کی عوام نے شدید بمباری، محاصرے اور قتل عام کے باوجود اپنی استقامت برقرار رکھی ہے اور حماس نے اس موقع کو "ایام اللہ” سے تعبیر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماس: الاقصیٰ طوفان خطے کے سیاسی اور عسکری میدان میں ایک اہم موڑ تھا
حماس کی عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں قرآن مجید کی آیت ’’وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کا دن اللہ کے دنوں میں سے ایک عظیم دن تھا، جس میں ظلم کے خلاف امت نے اپنے ایمان اور ارادے کا مظاہرہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ طوفان الاقصیٰ نے ثابت کیا کہ فلسطینی مزاحمت محض دفاع نہیں بلکہ ایک الہی فریضہ ہے اور یہ دن تاریخ میں ایک استقامت کے استعارے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عراقی سیٹلائٹ چینل العہد نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس سالگرہ کو صہیونی ریاست کے دل میں ایک تباہ کن زلزلہ قرار دیا،رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 نہ صرف ایک عسکری کارروائی تھی بلکہ عقلی و سیکیورٹی توازن کو مکمل طور پر بدلنے والا دن تھا،العہد کے مطابق طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کے ناقابلِ تسخیر ہونے کے تصور کو توڑ دیا اور ثابت کیا کہ فلسطینی مزاحمت اپنی مرضی سے تاریخ لکھ سکتی ہے۔
درایں اثنا صیہونی روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا کہ دو سال بعد بھی اسرائیل 7 اکتوبر کے دھچکے سے نہیں سنبھلا،
ناکامیوں کے بعد انٹیلیجنس، فوجی اور سیاسی قیادت میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق،
- شاباک کے سربراہ اور وزیر دفاع برطرف کیے جا چکے ہیں۔
- چیف آف اسٹاف تبدیل ہو چکے ہیں۔
- کئی اعلیٰ سیکیورٹی افسران نے ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے استعفیٰ دیا ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ دو سال گزر جانے کے باوجود 48 اسرائیلی اب بھی غزہ میں قید ہیں جبکہ وہی افسران جو 7 اکتوبر کی ناکامی کے ذمہ دار تھے، آج بھی اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔
صیہونی اخبار کے مطابق، قابض فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل تومر بار کی مدتِ ملازمت جلد ختم ہو رہی ہے جبکہ ان کے جانشین کے لیے بریگیڈیئر عومر تیشلر کا نام زیر غور ہے۔
صیہونی وزیر جنگ یسریل کاتس نے فیصلہ کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے دوران کسی بھی ذمہ دار عہدیدار کو ترقی نہیں دی جائے گی، ادھر سابق کمانڈر نمرود آلونی نے بھی استعفیٰ دیتے ہوئے اپنی الوداعی تقریر میں کہا کہ میں ایسے فوج سے علیحدہ ہو رہا ہوں جس میں ذمہ داری کا تصور ختم ہو چکا ہے اور جو اپنے اندرونی زوال کا اعتراف کرنے سے بھی قاصر ہے۔
رپورٹ کے مطابق قابض وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اب بھی 7 اکتوبر کی ناکامی کی سیاسی ذمہ داری لینے سے گریزاں ہیں، نتن یاہو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں روزانہ عوام کے سامنے جواب دہ ہوں،اگر وہ مجھ پر اعتماد نہیں کرتے تو وہ اپنی رائے ظاہر کر سکتے ہیں لیکن ہم جنگ میں ہیں، ابھی انتخابات کی بات نہیں ہو سکتے۔
مزید پڑھیں:الاقصیٰ طوفان کے 2 سال بعد؛ کامیابیاں ؛ 4 علاقائی ماہرین کا تجزیہ
اسی دوران نتن یاہو نے عیدِ سوکوٹ مبارک کا پیغام جاری کیا مگر اس میں 7 اکتوبر کی ناکامی کا ذکر تک نہیں کیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق، آج بھی 7 اکتوبر کا زخم اسرائیل کی فوج، حکومت اور عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے،جہاں ایک طرف حماس اسے ایام اللہ قرار دے رہی ہے،وہیں دوسری طرف اسرائیل اب بھی ذمہ داری سے فرار اور داخلی انتشار کا شکار ہے۔
مشہور خبریں۔
برازیل یوکرین میں جنگ کے خاتمہ کا خواہاں ہے: لولا ڈ سلوا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: برازیل کے نئے صدر لولا ڈ سلوا نے اپنے
جنوری
شام کے علاقے دیر الزور میں کئی راکٹ گرے
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح
اگست
ماں کا دودھ نہ صرف بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل
اگست
بارشی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز
?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بارشی
جولائی
وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات
?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
دسمبر
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے
اگست
حماس سے جنگ بندی جاری رکھنے کی درخواست دوہری شرمندگی ہے: بن گوئر
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر اٹمربن گوئر
مارچ
حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیج دی گئی
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اپریل