?️
سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتیبة القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے انکشاف کیا ہے کہ زندہ اسرائیلی قیدیوں میں سے نصف ان علاقوں میں موجود ہیں جنہیں اسرائیلی حکومت حالیہ دنوں میں خالی کروانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی قیدیوں کا تابوت 7 اکتوبر کی شکست کی نشانی
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری ونگ کتیبة القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے واضح کیا کہ ہم ان قیدیوں کو ان علاقوں سے منتقل نہیں کریں گے،انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت رکھا گیا ہے، لیکن یہ انتظامات ان کی جان کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل اپنے قیدیوں کی جان کو لے کر فکر مند ہے تو اسے فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے انہیں رہا کرانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ابو عبیدہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو ان قیدیوں کی جان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر اس حکومت کو واقعی اپنے قیدیوں کی فکر ہوتی، تو وہ اس معاہدے پر قائم رہتی جس پر اس نے دستخط کیے تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو آج یہ قیدی اپنے گھروں میں ہوتے۔
کتیبة القسام کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ حماس نے اس معاملے میں اپنی وارننگ دے دی ہے اور اب اسرائیل کو اپنے اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
عراق میں داعش کو شدید جھٹکا
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ اس ملک
مارچ
بھارت امریکہ اور چین کو نظرانداز کرکے نیا ورلڈ آرڈر چاہتا ہے
?️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق: ہندوستان میں
ستمبر
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل تیسرے روز حملے
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے پاس اوور کے نام سے
اپریل
میڈیکل رپورٹ میں الزامات: عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مئی
یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی
دسمبر
گولان: "فرات کے آتش فشاں” "الجولانی” کی نظروں کے نیچے؛ دمشق کے حکمرانوں کی طرف سے سبز روشنی یا نااہلی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: روسی مفادات کے خلاف مسلح گروہ کی نقل و حرکت
مئی
شام میں خواتین کی خرید و فروخت کا بازار گرم
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی دہشتگرد گروہ کی پشت پناہی سے خواتین
مئی
معاہدے کے تحت رہا کیے گئے 14 فلسطینی قیدی دوبارہ گرفتار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
مارچ