بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

?️

لندن (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اہم اعلان کرتے ہوئے اپنا بھارتی دورہ منسوخ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے اس سے قبل جنوری میں بھی اپنا دورہ ملتوی کیا تھا جس وقت برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک تھی۔

دوسری جانب اب بھارت میں وبا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، بورس جانسن کے دفتر سے جاری برطانیہ اور بھارت کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ‘کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں وزیراعظم بورس جانسن آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ نہیں کرسکیں گے’۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دورے کے بجائے وزیراعظم نریندر مودی اور بورس جانسن رواں ماہ کے دوران بعد میں بات کریں گے اور برطانیہ اور بھارت کے درمیان مستقبل کے اشتراک کے منصوبے جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے عزائم اور یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے ساتھ تجارت کو دوبارہ تقویت بخشنے کے ساتھ انڈو پیسفک ریجن میں مزید اثر رسوخ حاصل کرنے کے لیے سفارتی کوشش کے کلیدی جزو کے طور پر دیکھا جاتا ہے، برطانیہ نے بھارت کو جون میں اپنی میزبانی میں ہونے والے جی-7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

برطانوی صحت حکام نے کہا کہ وہ وائرس کی بھارتی قسم کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن ابھی ان کے پاس اس قسم کو تشویشناک قرار دینے کے کافی شواہد نہیں۔

مشہور خبریں۔

سپریم جوڈیشل کونسل سابق جج کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، فیض حمید، عرفان رامے

?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے

ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت

ہیرس کے لیے پیوٹن کی حمایت پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کہ وہ 2024

مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت

?️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت

وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی

?️ 6 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں وزراء اور ارکان

بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے

?️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے

پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنےوالوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 4 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں

سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے