?️
لندن (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اہم اعلان کرتے ہوئے اپنا بھارتی دورہ منسوخ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے اس سے قبل جنوری میں بھی اپنا دورہ ملتوی کیا تھا جس وقت برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک تھی۔
دوسری جانب اب بھارت میں وبا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، بورس جانسن کے دفتر سے جاری برطانیہ اور بھارت کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ‘کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں وزیراعظم بورس جانسن آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ نہیں کرسکیں گے’۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دورے کے بجائے وزیراعظم نریندر مودی اور بورس جانسن رواں ماہ کے دوران بعد میں بات کریں گے اور برطانیہ اور بھارت کے درمیان مستقبل کے اشتراک کے منصوبے جاری کریں گے۔
خیال رہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے عزائم اور یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے ساتھ تجارت کو دوبارہ تقویت بخشنے کے ساتھ انڈو پیسفک ریجن میں مزید اثر رسوخ حاصل کرنے کے لیے سفارتی کوشش کے کلیدی جزو کے طور پر دیکھا جاتا ہے، برطانیہ نے بھارت کو جون میں اپنی میزبانی میں ہونے والے جی-7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
برطانوی صحت حکام نے کہا کہ وہ وائرس کی بھارتی قسم کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن ابھی ان کے پاس اس قسم کو تشویشناک قرار دینے کے کافی شواہد نہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں
جون
اسرائیل ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں میں مزید زندہ نہیں رہے گا: موساد
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے صیہونی حکومت کی غیر ملکی انٹیلی جنس
فروری
مقبوضہ علاقوں میں ایلات کی بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج
جولائی
ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ
فروری
بجلی 6روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ، وفاقی حکومت کا ڈرافٹ آئی ایم ایف میں پیش
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے
ستمبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے
?️ 11 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے
فروری
انسٹاگرام کی جانب سے چائلڈ پورنوگرافی الزامات کے تحت اکاؤنٹس بند کیے جانے کا انکشاف
?️ 13 جولائی 2025سچ خبر: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ
جولائی