?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ مکمل طور پر ویران کر دیا جائے گا اور اس کے رہائشیوں کو تیسرے ملک منتقل کیا جائے گا،انہوں نے مغربی کنارے پر مکمل قبضے کا عندیہ بھی دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق صیہونی چینل 12 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صیہونی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے کہا ہے کہ نوارِ غزہ کو مکمل طور پر ویران کر دیا جائے گا اور وہاں کے مکینوں کو ایک تیسرے ملک میں جبری طور پر منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:صہیونی وزیر: ہم غزہ پر قبضہ کر لیں گے۔ ہم قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
صیہونی وزیر نے مزید کہا کہ ہم آنے والے چند ماہ میں غزہ میں فتح کا اعلان کریں گے، شہر غزہ مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا، اور اس کے رہائشیوں کو محور موراگ سے جنوب غزہ تک منتقل کر کے بعد میں کسی تیسرے ملک بھیج دیا جائے گا۔
اسموتریچ نے مزید کہا کہ ہم مغربی کنارے پر اسرائیلی حاکمیت مسلط کریں گے، وہاں نوآبادیات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے اور ایک ملین اسرائیلی شہریوں کو بسانے کے لیے بجٹ مختص کرنے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے اپنے انتہا پسندانہ بیانات میں مزید کہا کہ عربوں کو 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں ایک نئی نکبت کا سامنا کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ فلسطینی عوام 1948 کے واقعات کو نکبت (المناک تباہی) کے طور پر یاد کرتے ہیں، جب لاکھوں فلسطینی بے گھر کر دیے گئے تھے۔ اسموتریچ کا یہ بیان اسی تاریخی زخم کو دوبارہ دہرانے کی کھلی دھمکی ہے۔
ان بیانات نے بین الاقوامی سطح پر شدید تشویش کو جنم دیا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہیں بلکہ فلسطینیوں کو اپنی ہی سرزمین سے جبری بے دخلی کی سازش کا حصہ بھی ظاہر کرتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر
دسمبر
وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ
اپریل
افریقہ کو غیر معمولی بحران کا سامنا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے
مئی
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپیں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے
اگست
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ 100 دنوں میں ختم کر سکتے ہیں؟
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار ایزویسٹیا نے ایک تجزیے
جنوری
تل ابیب اور دمشق نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کئے: عبری میڈیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی نیٹ ورک "i24 News” نے ایک شامی ذرائع کے
جون
العاد آپریشن صیہونیوں کے لیے ایک مہلک دھچکا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی عسکریت پسندوں کی گزشتہ رات کی کارروائی نے صہیونیوں میں
مئی
آدھے سے زائد صیہونی اسرائیل میں نہیں رہنا چاہتے:ایک سروے رپورٹ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے سے پتا
فروری