?️
سچ خبریں:صمود بین الاقوامی کاروان درجنوں کشتیوں اور سیکڑوں سماجی کارکنوں کے ہمراہ یورپی بندرگاہوں سے روانہ ہوا ہے تاکہ غزہ کے محاصرے کو چیلنج کرے، یہ کاروان ڈرون حملوں اور ریڈیو مواصلاتی نظام میں شدید رکاوٹوں کے باوجود اپنی راہ پر گامزن ہے۔
صمود کاروان ایک کثیرالملکی اقدام ہے جو مختلف ممالک کے سیکڑوں رضاکاروں اور درجنوں جہازوں پر مشتمل ہے۔ اس کاروان نے اگست کے آخر میں یورپی بندرگاہوں بشمول بارسلونا سے سفر کا آغاز کیا اور اب مشرقی بحیرہ روم کے راستے غزہ کی سمت بڑھ رہا ہے۔
اس تحریک کا مقصد ایک انسانی بحری کوریڈور قائم کرنا اور محصور آبادی تک غذائی اجناس اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات پہنچانا ہے،
حالیہ دنوں میں منتظمین نے اطلاع دی کہ کاروان کو متعدد ڈرونز کی پروازوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، ریڈیو چینلز جام کر دیے گئے اور یونان کے جنوبی پانیوں میں کچھ کشتیوں کے قریب دھماکے بھی ہوئے۔
اگرچہ چند جہازوں کو جزوی نقصان پہنچا، لیکن انسانی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی،بین الاقوامی میڈیا نے بھی ڈرونز کی موجودگی اور دھماکوں کی آوازوں کی رپورٹیں شائع کی ہیں،دوسری جانب صیہونی حکام پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ کاروان کو غزہ تک پہنچنے نہیں دیں گے۔
یہ صورتحال ان تناؤ بھری یادوں کو تازہ کرتی ہے جو ماضی میں غزہ جانے والے بحری کاروانوں کے حوالے سے سامنے آتی رہی ہیں اور ایک بار پھر یہ سوالات اٹھاتی ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہاز رانی کی سلامتی اور ریاستوں کے اختیارات کی حدود کیا ہیں۔
ان حالات میں آلما کشتی پر سوار اور بین الاقوامی کارواں صمود کا حصہ یاراٹا موڈارلی نے اپنے تجربات بیان کیے۔
ان کے مطابق رات آٹھ بجے کے بعد بڑے سائز کے کم از کم پندرہ ڈرونز کشتیوں کے اوپر پرواز کرتے دیکھے گئے، کچھ ہی دیر بعد زوردار دھماکوں اور تیز روشنیوں کی آوازیں سنائی دیں جو ممکنہ طور پر صوتی بم تھے۔
یاراٹا کے بقول، گیارہ چھوٹی بادبانی کشتیوں کو دھماکوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ایک کشتی کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
انھوں نے بتایا کہ وقفے وقفے سے ہر دس سے تیس منٹ بعد دھماکے کیے جاتے رہے، بڑے ڈرونز بلندی پر جبکہ چھوٹے ڈرونز دور فضا میں تیرتے نظر آتے،یہ ڈرونز اپنی لائٹس بند کر دیتے اور فوراً دھماکے کی آواز سنائی دیتی، اس دوران تمام عملے نے لائف جیکٹ پہن لی اور محفوظ جگہوں پر پناہ لی۔ خوش قسمتی سے ان کی کشتی براہِ راست نشانہ نہیں بنی۔
مزید یہ کہ ایک کشتی کو کسی کیمیائی مادہ سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ایک کارکن کا چہرہ زخمی ہوا، ریڈیو مواصلاتی نظام میں بھی شدید خلل ڈالا گیا اور رابطے کے بجائے موسیقی نشر کی گئی، جو بظاہر خوف و ہراس پھیلانے کی حکمت عملی تھی۔
یاراٹا کے مطابق، ان کارروائیوں کا مقصد صرف خوف پھیلانا ہی نہیں بلکہ عملے کو نیند اور آرام سے محروم رکھنا ہے تاکہ غزہ تک رسائی میں رکاوٹ ڈالی جا سکے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی انسانی مشن کو جاری رکھتے ہوئے محصور عوام تک ضروری امداد پہنچائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام واقعات اس وقت پیش آئے جب کاروان بین الاقوامی پانیوں میں موجود تھا، ان کا ماننا ہے کہ حملے قبرص میں قائم نیٹو کے اڈے سے کیے گئے، حالانکہ وہاں ایسی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی۔
کاروان کے شرکا کو توقع ہے کہ اگلے چھ سے سات دنوں میں وہ غزہ کے ساحلوں تک پہنچ جائیں گے، ان کے بڑے جہاز چھ سے آٹھ ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ سکتے ہیں، مگر چھوٹی بادبانی کشتیاں چار ناٹ کی رفتار سے چلتی ہیں، اسی لیے سب کشتیوں نے حفاظت اور یکجہتی کے لیے ایک ہی رفتار برقرار رکھی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل
اگست
کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
اپریل
جولانی; 10 ملین ڈالر کے دہشت گرد سے لے کر اقوام متحدہ میں تقریر تک!
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: اگر آج سے صرف ایک سال پہلے ابومحمد جولانی، شام میں
ستمبر
کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت میں توسیع کر دی
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض
اپریل
سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو
مئی
سعودی عرب نے ایک سماجی خاتون کو 18 سال قید کی سزا سنائ
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں: ریاض کی فوجداری عدالت نے 18 سالہ سماجی کارکن خاتون
ستمبر
حکومت پریشر میں نہیں آئے گی، کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دے گی۔ شرجیل میمن
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست
کیا یمن میں امریکی فوجی محفوظ رہ سکیں گے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ایک عہدیدار نے اس
اگست