🗓️
سچ خبریں: الخلیل کے علاقے میں صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 5 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں صہیونی ریاست نے مغربی کنارے میں اپنی بربریت کو مزید بڑھا دیا ہے،صہیونی فوجیوں نے روزانہ کی بنیاد پر مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے، گرفتاری، ظلم و ستم، اور عام شہریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الخلیل شہر میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
اس حوالے سے الخلیل کے علاقے میں صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ کی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے اپنی فوجی گاڑیوں کے ساتھ الخلیل شہر پر دھاوا بولتے ہوئے شہریوں پر آنسو گیس کے شیل اور جنگی گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 5 عام شہری، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، زخمی ہوگئے۔
فلسطینی قیدیوں کی انجمن، جو قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ہے، نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست نے مغربی کنارے میں 10 ہزار 400 سے زیادہ عام شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
ان میں سے بہت سے گرفتار شدگان بغیر کسی فرد جرم یا عدالتی کارروائی کے مہینوں سے صہیونی جیلوں میں انتظامی حراست کے تحت قید ہیں۔
مشہور خبریں۔
صنعاء کی جانب سے سعودیوں کے جرم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے انسانی حقوق کے وزیر علی
مارچ
سول نافرمانی سے کسی کا انفرادی نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہی ہو گا، امیر مقام
🗓️ 25 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر
دسمبر
اربعین عالمی یونین کی تشکیل کی ضرورت
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:عالمی اربعین یونین کی اہم اور بنیادی خصوصیات میں سے ایک
ستمبر
سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹر غزہ جانے کے لیے تیار
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: تقریباً 2800 پاکستانی ڈاکٹروں نے غزہ جانے اور پاکستانی غیر
نومبر
غزہ جنگ کے بڑھتے اخراجات اور غیر یقینی نتائج؛صیہونی ماہرین کا انتباہ
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی اور عسکری ماہرین نے تل ابیب کو خبردار کیا
نومبر
امریکی شہر سولون میں پہلی مسجد کا افتتاح
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے شیگرین اسلامک سنٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو
نومبر
اردوغان کو نوبل انعام دیا جانا چاہیے: امریکی اہلکار
🗓️ 1 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری دفاع Dav Zakhim کا خیال
اگست
لبنان کے ساتھ جنگ صیہونیوں کے لیے کیسی رہے گی؟اکونومسٹ میگزین کی زبانی
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقتصادی جریدے اکونومسٹ نے لبنان کے ساتھ جنگ کو صیہونی
ستمبر