?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد دباؤ کے تحت مستعفی ہونے والے صہیونی فوجی عدالتی افسر کو حراست اور گھر میں نظر بندی کے دوران بگڑتی حالت کے پیش نظر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
صہیونی فوج کے سابق پراسیکیوٹر جسے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو کے پس منظر میں اہم ذمہ دار کے طور پر شناخت کیا گیا تھا، کو ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی قیدی مکمل صحت کے ساتھ آزاد، مگر فلسطینی قیدی بدترین حالات کا شکار
شہاب خبررساں ایجنسی کے مطابق، یہ سابق پراسیکیوٹر اُس وقت شدید دباؤ میں آ گئیں جب بدنام زمانہ سدی تیمان حراستی مرکز سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو نے فلسطینی قیدیوں پر اس کے دور میں ہونے والے تشدد اور اذیت رسانی کو نمایاں کیا، اس واقعے کے بعد اسے سخت داخلی و بیرونی اعتراضات کے سبب استعفیٰ بھی دینا پڑا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، اسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں اسے گھر پر نظر بندی میں رکھا گیا تھا۔ اسی دوران اس کی ذہنی و جسمانی صحت کے حوالے سے شدید خدشات ظاہر کیے گئے تھے، خاص طور پر اس امکان پر کہ وہ خودکشی کی کوشش کر سکتی ہے۔
اس سے پہلے اس کے لاپتہ ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں،اس صورتحال کے پس منظر میں، جب صہیونی جنگی وزیر یسرائیل کاتس نے نئے فوجی پراسیکیوٹر ایتا اوویر کی تقرری کا اعلان کیا تھا، تو اس نے کھلے الفاظ میں کہا تھا کہ اس کا مقصد صہیونی فوجیوں کا تحفظ کرنا اور انہیں کسی قسم کی قانونی مواخذے سے دور رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر کو فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے پر برطرف کر دیا گیا
یہ بیان واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ صہیونی عدالتی نظام جان بوجھ کر اپنی فوج کے جرائم کی پردہ پوشی کرتا ہے اور فلسطینی قیدیوں کے خلاف جاری مظالم کو قانونی سرپرستی فراہم کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر
مئی
عالمی برادری کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی کوئی پراوہ نہیں: امیر قطر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں
مارچ
یونیسیف کی خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یونیسیف نے خضدار میں سکول بس پر خوفناک
مئی
ڈنمارک میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈنمارک کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
اکتوبر
ایف بی آئی کے 665 ملازمین اخلاقی مشکلات کی وجہ سے نوکری سے برخاست
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹر چک گراسلے کا کہنا ہے کہ انہیں ایف بی
اکتوبر
سمجھ نہیں آیا ججوں نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا
نومبر
یمنی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف: ہم غزہ کی حمایت میں اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمنی فوج کے نئے چیف آف جوائنٹ اسٹاف میجر جنرل
اکتوبر
پہلا امریکی پوپ کون ہے؟
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و
مئی