?️
سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے نیتن یاہو حکومت کو اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران قرار دیتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے صیہونیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ سابق صیہونی وزیر جنگ یعلون نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل کو اس بحران سے نکالنا ہے تو کابینہ کو بدلنا ہوگا، اور اس کا واحد راستہ عوامی مظاہرے ہیں،یعلون نے انکشاف کیا کہ ایتمار بن گویر کی کابینہ میں واپسی کی شرط غزا میں دوبارہ جنگ شروع کرنا تھی، جس کا قیدیوں کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ سابق صیہونی حکام نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف عوامی تحریک چلانے کی اپیل کی ہو،ایک روز قبل ہی صیہونی جماعت ڈیموکریٹس کے رہنما نے بھی سول نافرمانی اور ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔
غزا پٹی میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی انجمن نے ایک بیان میں نتانیاہو کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا:
ہم نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ فوجی دباؤ سے قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہوتی، بلکہ اس سے قیدیوں کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ نیتن یاہو حکومت فوری طور پر فوجی کارروائیوں کو بند کرے اور تمام 59 باقی ماندہ قیدیوں کو ایک ہی مرحلے میں رہا کرنے کی کوشش کرے، نہ کہ مرحلہ وار۔
یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل کے اندر سیاسی تقسیم، عوامی بےچینی اور حکومت پر عدم اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،نیتن یاہو کی کابینہ، جو اب بھی اندرونی اور بیرونی محاذوں پر شدید تنقید کا شکار ہے، ایک بڑے سیاسی بحران کی دہلیز پر کھڑی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے ماؤئی آگ کے متاثرین کو کیسے یاد کیا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: بائیڈن کی عجیب و غریب جاری حرکتیں ہیں ،اس بار
اگست
کیا فوجی آپریشن کا فائدہ ہوگا؟ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون
آزادکشمیر میں بھی بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں بھی بارشوں اور سیلابی صورتِ
اگست
نیتن یاہو کی کابینہ نازی ہے:صیہونی سابق وزیر جنگ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر جنگ موشه یعلون نے نیتن یاہو پر نازی
مئی
غزہ کے خلاف آپریشن کے بعد سے اسرائیلی فوج بدترین حالات سے دچار
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ہم غزہ کی پٹی کے
دسمبر
برکس نشست کا آغاز
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ
اگست
وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
دسمبر
فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیلی بستیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق وزارت نے مقبوضہ فلسطینی
دسمبر