?️
دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیئے مدد کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی شرط یہ ہیکہ حماس کی اس میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ کی تعمیر نو میں مدد کی پیش کش کی ہے بشرطیکہ حماس کا تعمیر نو میں کوئی حصہ نہ ہو مداخلت نہ کرے۔
اسرائیلی نیوز چینل کان کے مطابق امریکی عہدے داروں نے حالیہ دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے تاہم ابو ظہبی نے واشنگٹن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ غزہ کو براہ راست امداد فراہم کرے گا بشرطیکہ حماس اس معاملے میں دخل نہ دے۔
امارات کا یہ بھی موقف ہے کہ اگر حماس کا غزہ کی تعمیر نو میں کوئی کردار ہوا تو وہ غزہ کی مالی اعانت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو اسرائیل نے غزہ پر پرتشدد حملہ کیا تھا جس میں 66 بچوں سمیت 270 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ جنگ بندی کا عمل 11 دن بعد عمل میں آیا تھا۔
دوسری جانب مصر نے اسرائیل، حماس اور فلسطینی اتھارٹی (پی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے، غزہ میں حالات کو بہتر بنانے اور حماس کے زیر حراست اسرائیلی جنگی قیدیوں کی واپسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے قاہرہ میں ملاقات کریں۔


مشہور خبریں۔
مشرقی افغانستان میں دھماکہ/ 10 افراد ہلاک
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے
ستمبر
امریکی ٹیکنالوجی تل ابیب کی سکیورٹی مشین کے خدمتگار
?️ 1 نومبر 2025 امریکی ٹیکنالوجی تل ابیب کی سکیورٹی مشین کے خدمتگار برطانوی اخبار گارڈین
نومبر
لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے‘ مینڈیٹ ان کے حلق سے اُگلوائیں گے، شیر افضل مروت
?️ 13 اپریل 2024پشین: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل خان مروت نے
اپریل
اردگان کو بشار الاسد کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امید
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بدھ کے روز
نومبر
ایف بی آئی اور عدلیہ کی ٹرمپ کے ساتھ مقابلہ امریکی عہدہ داروں کے لیے وبال جان
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کی فلوریڈا میں سابق
ستمبر
پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ
جنوری
سلامتی کونسل میں 5 نئے ممالک شامل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نئے ممالک کو
جون
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست