🗓️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد اور شاباک کے سربراہان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے غیر معمولی سطح تک پہنچنے کی خبر دی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیل کے جاسوس اداروں کے سربراہان کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف
رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کا دفتر اب حساس سیکیورٹی تنازعات پر بات چیت کر رہا ہے لیکن اس میں شاباک اور موساد کے سربراہ رونین بار اور دیوڈ بارنیاع کو مدعو نہیں کیا جا رہا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے یہ بھی رپورٹ دی کہ صیہونی حکومت کے قانونی مشیر گالی بہاراف میارا اور اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر کے درمیان غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے پر مبنی ٹرمپ کے منصوبے کے بارے میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی کابینہ کے قانونی مشیر نے ٹرمپ کے منصوبے کے لیے قانونی حکم تیار کرنے اور اس معاملے پر باقاعدہ اجلاسوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس کے برعکس، وزیر خارجہ ساعر نے کابینہ کے قانونی مشیر پر حملہ کیا اور کہا کہ کابینہ کے وزیروں کو ان کی ہدایات کی ضرورت نہیں ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب
🗓️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ
ستمبر
’تم دیکھنا میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری
🗓️ 11 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو
دسمبر
چہرے پر پلکوں اور بھنوؤں سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق
🗓️ 21 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ہمارے چہرے پر بھنویں اور پلکیں کیوں ہوتی ہیں؟
جون
وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
🗓️ 5 نومبر 2021اٹک(سچ خبریں) عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک اور اہم
نومبر
زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے:مشہور بھارتی اداکارہ
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے
جون
یمنی جنگ میں انصار اللہ نے یو اے ای کے کارڈز کیسے جلائے؟
🗓️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی یمنی جنگ میں مداخلت کا اصل
جنوری
حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدکیلئے اعلامیہ جاری
🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں موجودہ
اپریل
جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور
ستمبر