?️
سچ خبریں:ٹیسلا کے سی ای او ایلان مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں 4 ماہ کام کرنے کے بعد بغیر کسی رسمی ملاقات کے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے حکومتی اصلاحات کے شعبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔
ترک خبررساں ایجنسی اناطولی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے متنازع سی ای او، ایلان مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ان کا کردار ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایلان ماسک کا امریکی وزارت خزانہ میں وسیع پیمانے پر خورد برد کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق، ایلان مسک نے تقریباً چار ماہ کے پرہنگام تعاون کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے،وہ وفاقی حکومت کی ساخت میں اصلاحات کے مقصد سے خصوصی ملازم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،ایلان مسک نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیرضروری اخراجات کم کرنے کا موقع فراہم کیا، جو ایک اہم قدم تھا۔
مسک نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ادارہ کارکردگی حکومت (DOGE) کا مشن اب مزید مضبوطی سے آگے بڑھے گا،العربیہ کے مطابق ایلان مسک کی علیحدگی فوری نوعیت کی تھی اور اس سلسلے میں امریکی صدر سے کوئی باضابطہ ملاقات یا مشاورت نہیں کی گئی،باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مسک کا استعفیٰ اعلیٰ سطح کے عملے کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
یہ علیحدگی ایسے وقت پر ہوئی ہے جب ایلان مسک نے حال ہی میں ریپبلکن پارٹی کے مجوزہ ٹیکس قانون پر شدید تنقید کی تھی، جسے انہوں نے مہنگا اور ادارہ کارکردگی حکومت کے عملے کی کوششوں کو کمزور کرنے والا قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایلان ماسک کی جانب سے ایک خیریه ادارے کو منسوخ کرنے کا حکم جاری
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مسک کی متعدد سرکاری اور نجی جھڑپیں بھی حکومتی اہلکاروں سے ہو چکی تھیں جن میں وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو بھی شامل تھے۔ مسک نے ناوارو کو کھلے عام احمق بھی کہا تھا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر اظہار تشویش
?️ 22 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
موسمیاتی نقصانات کے ازالہ کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا۔
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔
نومبر
بھارتی سرحد کے قریب چین کے فوجی ڈھانچے تشویشناک ہیں: امریکی جنرل
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: جنرل چارلس فلن نے بدھ کے روز کہا کہ ہند
جون
ہم روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے: بائیڈن سلامتی مشیر
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر
اپریل
بدسلوکی کرنے والوں سے نہیں انسانوں سے ہمدردی ہے، اُشنا شاہ کا تنقیدکرنے والوں کو جواب
?️ 10 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں
اپریل
?️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس، جہانگیر ترین کے
مارچ
اسرائیل جنگ بندی کے لیے تاوان پر مجبور
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار کے مطابق پیر کی شام ایک مضمون
جنوری
نیتن یاہو تل ابیب ریاض تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرامید
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں تعینات متعدد ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں
دسمبر