سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو اس ملک پر قبضہ قرار دیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ شام اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان غیر متنازعہ علاقے پر اسرائیلی قبضے کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ کون اٹھا رہا ہے؛لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات شام کی سرزمین پر قبضے اور اس ملک کی خود مختاری کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
مصر کے وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حکومت کے شام کے خلاف حملوں کو روکنے کے لیے مداخلت کرے۔
عبدالعاطی اور بلنکن نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس ملک میں ایک جامع سیاسی عمل کے آغاز پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:مزید پڑھیں: بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟
قابل ذکر ہے کہ شام میں بد امنی پیدا کرنے والے اہم عناصر میں امریکہ اور اسرائیلی حکومت شامل ہیں اور اس کے بعد دونوں قابض حکومتیں اس ملک کے خلاف مسلسل حملے کر رہی ہیں۔