?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 50 آئل ٹینکرجل کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز میں خوفناک آگ بھڑک اْٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور اطراف میں موجود گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، 4 کاریں اور 3 ٹرک بھی جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، کابل کے کئی علاقوں کی بجلی کئی گھنٹوں تک معطل رہی، فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید 2 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، آگ لگنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
افغان سیکورٹی حکام کی جانب سے طالبان کے راکٹ حملے کو ٹینکرز میں آگ لگنے کی وجہ بتایا گیا تھا تاہم طالبان نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب قلات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، پولیس نے جوابی کارروائی میں 9 طالبان مزاحمت کاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم طالبان نے اس دعوے کی سختی سے مسترد کیا ہے۔
دریں اثناء غزنی میں بھی طالبان جنگجووؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی، حکام کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتا ہوگئے ہیں، بھاری نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔


مشہور خبریں۔
بجلی کے زائد بلوں سے متعلق عوامی شکایات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلوں سے متعلق
اگست
آگ اور خون کے مناظر؛ بحری جہاز "میڈلین” غزہ کے پانیوں کے قریب پہنچ گیا
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: جب بین الاقوامی کارکنوں کو لے جانے والا بحری جہاز
جون
13,000 سے زیادہ یوکرینی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی محکمہ آبادی اور امیگریشن نے ہفتے کی شام اعلان
مارچ
ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے
مارچ
کیا سعد حریری انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کی گرین لائٹ کے منتظر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری آئندہ پارلیمانی انتخابات
دسمبر
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم
جنوری
شمالی وزیرستان: احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی، 3 پولیس اہلکار شہید
?️ 10 فروری 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی
فروری
یمنی انصاراللہ نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا ہے؟
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی
جنوری