ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے سیڑھیوں پر لڑکھڑانے کا مذاق اڑادیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے سیڑھیوں پر لڑکھڑانے کا مذاق اڑادیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں) کچھ دن پہلے امریکا کے صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں تین بار سیڑھیوں پر لڑکھڑاتے دیکھا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں ان کا مذاق اڑایا گیا تاہم اب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخابات میں بھی اسی طرح لڑکھڑائے تھے لیکن انہوں نے ووٹوں میں چوری کرکے اپنے آپ کو سنبہال لیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے موجودہ صدر جوبائیڈن کے طیارے پر چڑھنے کے دوران دو سے تین بار سیڑھیوں پر لڑکھڑانے اور پھر تقریبا گرجانے پر ان کا مذاق اڑایا ہے۔

امریکی صدر 78 سالہ جوبائیڈن 20 مارچ کو واشنگٹن ڈی سی سے اٹلانٹا کے لیے ایئرفورس کے طیارے پر سوار ہونے کے دوران لڑکھڑائے تھے۔

جوبائیڈن کے لڑکھڑانے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں طیارے کی سیڑھیوں پر چڑھنے کے دوران کم از کم تین بار لڑکھڑاتے ہوئے اور ایک بار تقریبا گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جوبائیڈن کے لڑکھڑانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر کئی افراد نے ان کا مذاق بھی اڑایا تھا اور ان کی صحت سے متعلق بھی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں، جوبائیڈن کی صحت پر چہ مگوئیوں کے بعد وائیٹ ہاؤس نے واضح کیا تھا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔

جوبائیڈن کے طیارے کی سیڑھیوں پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کے لیے کہا کہ وہ ان سے انتخابات میں نہیں ہارے تھے۔

برطانوی اخبار دی ایکسپریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پام بیچ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جوبائیڈن کی سیڑھیوں پر گرنے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کا مذاق اڑایا۔

رپورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کا مذاق اڑایا، وہیں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2020 کے انتخابات میں جوبائیڈن سے شکست نہیں کھائی تھی، علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے بھی جوبائیڈن کے لڑکھڑانے پر ان کا مذاق اڑایا۔

یاد رہے کہ جوبائیڈن وہ پہلے امریکی صدر نہیں ہیں جو سیڑھیوں پر لڑکھڑائے، ان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار لڑکھڑانے یا گرنے کے خوف سے سیڑھیوں پر آہستہ چلتے دکھائی دیے تھے۔

ان سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے جب کہ ماضی میں بھی متعدد صدور و نائب صدور بھی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر

🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس

مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے

امریکہ نہیں چاہتا کہ یوکرین میں جنگ ختم ہو: چین

🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں اس ملک

پاکستانی وزیر دفاع کی افغانستان پر حملے کے امکان کے بارے میں بات چیت

🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں تحریک طالبان

فلسطینیوں کے گھروں کو گرانا صیہونی حکومت کی بے بسی کی علامت ہے:حماس اور جہاد اسلامی

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:حماس اور جہاد اسلامی کے سینئر ارکان نے صیہونی حکومت کو

فلسطینی عوام کو اسرائیل بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے، صدر عارف علوی

🗓️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

روس کا امریکہ کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف بڑھنے پر انتباہ

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے دفتر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے