?️
سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے دفتر کے قریب اسرائیلی سفارت کے اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ، دو ہلاک، متعدد زخمی۔ ملزم الیاس رودریگز گرفتار، فلسطین کے حق میں نعرے۔ سکیورٹی اقدامات سخت، امریکی و اسرائیلی حکام کا ردعمل۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع موزه یہود کے باہر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ایک مرد اور ایک خاتونجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، یہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں ایف بی آئی کا علاقائی دفتر اور متعدد سرکاری عمارتیں واقع ہیں، جس کے باعث سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر
پولیس کے مطابق، فائرنگ اس وقت ہوئی جب اسرائیلی سفارت کے اہلکار موزه یہود سے ایک تقریب کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے قریب سے ان پر گولی چلائی،عینی شاہدین کے مطابق، 30 سالہ حملہ آور الیاس رودریگزجو شیکاگو کا رہائشی ہے ،فائرنگ سے پہلے علاقے میں مشکوک طور پر گھوم رہا تھا اور اس وقت نیلی جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔
فوری کارروائی کے بعد پولیس نے ملزم الیاس رودریگز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے وقت اور دورانِ تفتیش وہ بار بار فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگاتا رہا اور کہا کہ اس نے یہ حملہ غزہ کے عوام کے لیے کیا،امریکی میڈیا کے مطابق، ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
واقعہ ایف بی آئی واشنگٹن فیلڈ آفس کے قریب پیش آیا، جس کے فوراً بعد پولیس نے متعدد سڑکیں بند کر دیں اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے اردگرد ایمرجنسی نافذ کر دی،مقامی حکام نے دیگر ممکنہ حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے اور واشنگٹن بھر میں سفارتی و یہودی مراکز کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر دنی دانون نے واقعے کو یہود مخالف دہشت گردی قرار دیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیزی اور انتہا پسندی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔
امریکی وزیرِ داخلی سلامتی کریستی نوم نے کہا، ہم اس مجرم کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے،اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ اور وزیر خارجہ نے بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور امریکہ سے مکمل تعاون کا مطالبہ کیا،امریکی و اسرائیلی حکام کے مطابق، موجودہ حالات میں سفارتی عملے کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟
پولیس اور ایف بی آئی نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی اور وفاقی ادارے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ فیلڈ آفس سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،مقامی میڈیا کے مطابق، ملزم کے کسی گروہ سے تعلق کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حکومت نے عمران خان پر الزامات لگانے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
دسمبر
صیہونیوں کا غزہ جنگ بندی معاملے میں نیا فریبی منصوبہ
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ صورتحال میں صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے عمل
اپریل
افریقہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے فرانس کا سیاہ ریکارڈ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: گزرتے وقت نے فرانس کو اپنے نوآبادیاتی ماضی اور افریقی براعظم
فروری
امریکہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے: صیہونی عہدہ دار
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ بعض اسلامی ممالک بالخصوص سعودی
نومبر
روس اور چین فضائی برتری چاہتے ہیں: امریکہ
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک نئی رپورٹ میں روس
اپریل
پاکستان، افغان تنازعہ میں شامل کسی بھی فریق سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا: دفتر خارجہ
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام
اگست
صدر مملکت کا درخت لگانے کے حوالے سے اہم اعلان
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے درخت لگانے
اگست
طالبان عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش میں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے افغان حکومت کی تشکیل میں چھ ممالک
ستمبر