بھارت میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ، ملک بھر میں کرفیو لگا دیا گیا

بھارت میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ، ملک بھر میں کرفیو لگا دیا گیا

?️

نئی دہلی (سچ خبریں) اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدید قہر مچانا شروع کردیا ہے اور آئے دن ہزاروں افراد اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں لیکن بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت، جہاں کورونا ویکسین کا سب سے بڑا مرکز ہے وہیں اب ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ ہورہا ہے اور لگاتار چوتھے دن ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر بھارت سے ارجنٹائن تک کروڑوں لوگوں کو ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سامنا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا ویکسین کی عدم دستیابی بھی وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 29 لاکھ 31 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت ایک مرتبہ پھر بری طرح وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے کیونکہ ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہاں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

بھارت میں مذہبی تہوار منانے، سیاسی ریلیوں اور تماشائیوں کے ساتھ میچز کے انعقاد کے نتیجے میں وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مارچ کے اوائل سے اب تک 10 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، مہاراشٹر میں رواں ماہ کے دوران ہفتے اور اتوار کو شہریوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔

بھارت میں لگاتار چوتھے دن ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 794 اموات بھی ہوئی جس کے نتیجے میں اب تک ملک میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 436 ہو گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں 

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس

ٹرمپ نے ریپبلکن کانگریس میں کیا کہا؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار، جو ابھی ایک

حکومتی امیدوار صادق سنجرانی  چئیرمین سینیٹ منتخب

?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور

ملک میں ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور

فلسیطنیوں کا قتل عام ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غزہ میں جنگ

سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین نہیں بلکہ امریکہ سے حفاظتی ضمانتیں لینا ہے:سابق امریکی عہدیدار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما

?️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و

امریکہ کے ساتھ معاہدے میں کوئی حفاظتی ضمانتیں شامل نہیں ہیں: زیلنسکی

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں یوکرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے