سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں غزہ میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ پیش کیا جائے گا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ ویلیام برنز نے حماس اور اسرائیل کے درمیان آئندہ چند دنوں میں جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات
برنز کا دعویٰ ہے کہ غزہ کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ جلد پیش کیا جائے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد دونوں فریقوں کے سیاسی عزم پر منحصر ہے۔
برنز نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ وہ فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک قابل قبول تجویز پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم قطر اور مصر کے ساتھ مل کر ایک نئی اور زیادہ تفصیلی تجویز پر کام کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں اسیران اور جنگ بندی کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔
سی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ نیا معاہدہ آنے والے دنوں میں حماس اور اسرائیل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کب تک صیہونی حکومت کو بچائے گا؟
قابل ذکر ہے کہ حماس نے ثالثوں کو واضح طور پر بتایا کہ کسی نئی تجویز کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جولائی کی تجویز ہی کسی معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔