چین کا تجارتی اور ٹیکس جنگ پر دوٹوک مؤقف

چین کا تجارتی اور ٹیکس جنگ پر دوٹوک مؤقف

?️

سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات کے خلاف مسلط کی جانے والی تجارتی اور تعرفہ جنگوں کا بھرپور اور قاطعانہ جواب دے گا۔ 

روسی خبررساں ادارے روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں چین کے سفیر  نے مختلف ممالک، خاص طور پر امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد کیے گئے اضافی محصولات پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
رپورٹ کے مطابق، چینی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی بھی ملک کی طرف سے چین کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز کیا جاتا ہے، تو ہمارا ردعمل بھی سخت اور متناسب ہو گا،ہم عالمی تجارتی نظام کے خلاف ہونے والے ایسے اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
چینی سفیر نے زور دیا کہ بیجنگ حکومت تجارتی جنگوں اور کسٹم ڈیوٹی میں یک طرفہ اضافے کو نہ صرف عالمی تجارت کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہے، بلکہ یہ بین الاقوامی اقتصادی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ تجاری کے خلاف ہیں، لیکن اگر کوئی ہمیں اس میں دھکیلنے کی کوشش کرے گا، تو چین اپنی خودمختاری اور اقتصادی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر بھاری درآمدی محصولات عائد کیے تھے، جس کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔
 ٹرمپ کی امریکہ فرسٹ پالیسی کے تحت کئی ممالک کو اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، مگر چین نے ہر مرحلے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دی اور بعض مواقع پر عملی اقدامات بھی کیے۔

مشہور خبریں۔

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے ٹیکس کے ملکی نظام

یوکرین کا نیٹو میں شمولیت کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:یوکرین کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین

صہیونی میڈیا: دردناک نتائج سے بچنے کے لیے ایران کے ساتھ جنگ ​​بند کرو

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: ہفتے کی شب ایران کے میزائل جواب کے نتیجے میں

اوباما نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے کہا؟

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر اوباما نے غزہ جنگ کے بارے میں

یمنی قیدیوں کے تبادلے کی تازہ ترین صورتحال

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے نئے مذاکرات

تائیوان کے تحفظ کے بارے میں چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین

شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع

?️ 24 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے