?️
سچ خبریں:چین نے ایرانی فضائی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا اور ایرانی پروازوں کے حوالے سے اپنا اصولی مؤقف برقرار رکھے گا۔
چین نے ایرانی فضائی کمپنیوں پر امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ایران کے خلاف یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خلاف ہے۔
المیادین کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکون نے چینی حدود میں ایرانی پروازوں کو اترنے کی اجازت دینے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے حوالے سے چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے اور بیجنگ یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
گوئو جیاکون نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی اس وارننگ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بھی یہی مؤقف دہرایا تھا۔
بیسنٹ نے خبردار کیا تھا کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کی عالمی سطح پر سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں اور ان ممالک پر بھی دباؤ ڈالا جاسکتا ہے جو ایرانی طیاروں کو لینڈنگ یا ایندھن کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ چین ان یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں اور جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا۔
اس موقع پر فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک صحافی نے چینی ترجمان سے پوچھا کہ ایرانی پروازوں کے گوانگ ژو اور شنگھائی میں اترنے سے متعلق اطلاعات کے پیش نظر کیا چین ان پروازوں کو بدستور قبول کرے گا؟
گوئو جیاکون نے جواب میں ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت پر مبنی بیجنگ کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔
یہ بیان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 23 ستمبر سے ایرانی فضائی کمپنیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی سرگرمیوں میں وسیع پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیسنٹ نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ جو ممالک ایرانی طیاروں کو ایندھن، لینڈنگ کی سہولت یا ٹکٹوں کی فروخت سمیت خدمات فراہم کریں گے، انہیں امریکی مالیاتی نظام اور ڈالر میں ادائیگیوں کے نظام تک رسائی کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے۔ شیخ وقاص اکرم
?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم
مارچ
آئزن کوٹ: ٹرمپ کی گولانی سے ملاقات اسرائیل کے لیے بری علامت ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
مئی
پارلیمانی جمہوریت میں بحران سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، وزیر داخلہ
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے
اپریل
مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی: عطوان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائی الیوم اخبار کے ایک مضمون میں شام
مئی
وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔
?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے
جون
کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 یو سیز میں سے 7 پر پیپلز پارٹی، 4 پر جماعت اسلامی کامیاب
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر
مئی
امریکی سفیر صیہونی زبان بولتے ہیں:حزب اللہ
?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں: لبنان کی حزباللہ کی سیاسی کونسل کے رکن غالب ابوزینب
ستمبر
نجکاری کمیشن بورڈ کی پاور فرم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی منظوری
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ
ستمبر