?️
کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور نجی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سے کینیڈا آنے والی تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں کو 30 دن کے لیے معطل کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے بھارت اور پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کو 30 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
عمر الغابرا نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت سے کینیڈا آنے والے مسافروں میں کووڈ 19 کے زیادہ کیسز پائے جانے کے معاملے کے پیش نظر میں بھارت اور پاکستان سے کینیڈا آنے والی تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں کو 30 دن کے لیے معطل کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے جبکہ ہم سامنے آنے والی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہیں ہیں اور آگے بڑھتے ہوئے مناسب اقدامات کا تعین کررہے ہیں، یہ پابندی جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے نافذ العمل ہوئی۔
عمر الغابرا نے کہا کہ یہ پابندی کارگو پروازوں پر لاگو نہیں ہوگی جس میں بالخصوص ویکسین، ذاتی حفاظتی سامان اور دیگر ضروری سامان کی شپمنٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ میں شدید تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں کیسز 3 لاکھ سے زائد رپورٹ کیے گئے۔
وزیر صحت پیٹی حاجدو کا کہنا تھا کہ کینیڈا پہنچنے والے صرف 1.8 فیصد مسافروں میں وائرس کا مثبت تجربہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کینیڈا آنے والے تمام مثبت کیسز میں سے نصف سے زیادہ بھارت سے آنے والی پروازوں کے تھے، جبکہ اسی طرح کیسز پاکستان سے آنے والوں میں بھی سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت زیادہ تعداد ہے، بھارت میں کیسز کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ پابندی بالکل درست ہے جبکہ ہمارے سائنسدان اور محققین خطے میں کیسز کی شرح کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ہیلتھ کینیڈا کے اعداد و شمار میں ٹورنٹو اور وینکوور جانے والی دہلی سے 18 اور لاہور سے دو پروازوں میں کم از کم ایک مسافر میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے گزشتہ دسمبر میں کووڈ کے مختلف اقسام کے پھیلاو کے خدشات پر برطانیہ سے پروازوں کو مختصر طور پر معطل کردیا تھا۔
اس سے قبل جمعرات کو پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی تھی جس میں حکومت سے بھارت اور برازیل سمیت کورونا ہاٹ اسپاٹس سے غیر ضروری پروازوں پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔
عمر الغابرا نے کہا کہ فی الحال کینیڈا اور برازیل کے درمیان کوئی طے شدہ پروازیں نہیں ہیں تاہم ’اگر صورتحال خراب ہوگی تو ہم دیگر ممالک کے سفر پر پابندی عائد کرنے میں دیر نہیں کریں گے‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں پہلے ہی بھارت میں سامنے آنے والے وائرس کی اقسام کے درجنوں کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کینیڈا جانے والے تمام مسافروں کو پہلے ہی 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے پابند ہیں جبکہ بین الاقوامی پرواز میں سوار ہونے سے قبل انہیں ایک منفی کورونا ٹیسٹ بھی پیش کرنا ہوتا اور دوسرا کینیڈا پہنچنے پر۔
انفیکشن کی تیسری لہر کے دوران کینیڈا میں گزشتہ روز 9 ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 276 ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک ملک میں 23 ہزار 812 اموات بھی ہوچکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا
اپریل
امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت کا فیصلہ
?️ 6 ستمبر 2025 امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت
ستمبر
عدن میں امریکی بحری جہاز پر کیا بیتی؛ سینٹ کام کی زبانی
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرو کانفیڈینس
مارچ
سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے
فروری
کیا امریکہ ترکیہ کی قبرس پالیسی کے موقف میں تبدیلی لارہا ہے؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: قبرص اور یونان کے اخبارات اور میڈیا ان دنوں مسلسل مائیکل
مئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، وزیراعظم کا اظہار اطمینان
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے
ستمبر
سرکاری غداری اور مزاحمت کی استقامت کے درمیان فلسطین
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی میڈیا کے کارکن "سعید حسونہ” نے اس بات پر
مئی
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ آصف
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی
جون