?️
سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد الشعبی کے خاتمے کی کسی بھی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق، المالکی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ الحشد الشعبی ایک سرکاری ادارہ ہے، جو براہ راست عراق کے کمانڈر انچیف (وزیر اعظم) کے ماتحت ہے، اس پر حساسیت ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
انہوں نے حکومت کے زیر انتظام اسلحہ کے کنٹرول اور تحفظ کے لیے ایک نظام کی تشکیل پر زور دیا۔
المالکی نے مزید کہا کہ کہ شام میں پیش آنے والے واقعات کے پیچھے ایک منصوبہ بندی تھی جس کے تحد اسرائیل نے بشار الاسد حکومت کے زوال کے بعد دمشق تک پیش قدمی کی نیز لبنان جنگ بندی کے بعد اسرائیلی محاصرے کا سامنا کرے گا۔
شام میں قانونی حکومت کے خاتمے کی وجہ سے فلسطین کا مسئلہ کمزور ہوگا، اردن کو خطرات لاحق ہوں گے، ترکی اپنی توسیع پسندانہ پالیسی جاری رکھے گا،امارات، مصر اور سعودی عرب بھی مستقبل میں خطرات کے طوفان کا سامنا کریں گے۔
المالکی نے عراق میں سیاسی جماعتوں کی اتحاد اور عقلانیت کو سیاسی عمل کی حفاظت کا مضبوط قلعہ قرار دیا اور بعث پارٹی کو تخریبی سرگرمیوں کے باعث سیکورٹی اداروں کی نگرانی میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: الحشد الشعبی کی حمایت میں عراقی عوام کا مارچ
انہوں نے کہا کہ عراق کی صدر تحریک کو سیاسی عمل میں حصہ لینا چاہیے، انتخابات کے قوانین میں ترمیم پارلیمنٹ کی قانونی تعطیلات کے بعد پیش کی جائے گی۔
المالکی نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کی کسی بھی سازش کا امکان نہیں، اور پہلی بار اسرائیل کو تاریخ میں ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


مشہور خبریں۔
محبت ایک خوبصورت احساس کانام ہے: شنیرا اکرم
?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزا اکرم نےاپنے مداحوں کو
مارچ
ایران معاہدے کی تمام تفصیلات ابھی تک طے نہیں ہوئیں: ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کی تروریست حکومت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات
مئی
عمان کی جانب سے ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کی تاریخ اور مقام کی تصدیق
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب
فروری
بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس
?️ 29 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گندم برآمد
?️ 7 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک
ستمبر
نیٹو یوکرین جنگ کو طویل کرنے کی کوشش کر رہا ہے:روس
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:روس کے نائب وزیر دفاع وکٹر گورمیکن نے الزام عائد کیا
جون
یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں
اپریل
امریکی سائبر کمانڈ کے مزید دو اعلیٰ عہدیدار سگنل میسنجر کی نظر؛عہدے سے سبکدوش
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکہ کے سائبر کمانڈ
اپریل