🗓️
سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پینٹاگون سے 10 گنا بڑا فوجی مرکز بنا رہا ہے۔
برطانوی اخبار فائننشال ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین پینٹاگون سے 10 گنا بڑا فوجی مرکز بنا رہا ہے، جس کا رقبہ 1500 ہیکٹر ہے، اور یہ مرکز بیجنگ کے قریب ایک تعمیراتی مقام پر بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے اس فوجی مرکز کی ماہتابی تصاویر حاصل کی گئی ہیں اور یہ مقام امریکی انٹیلی جنس اداروں کی زیر نگرانی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مرکز نہ صرف یہ کہ فوجی عہدیداروں کو ہنگامی حالات میں پناہ دینے کے لیے بنایا جا رہا ہے، بلکہ اس کا مقصد ایک ممکنہ جوہری جنگ میں بھی چینی قیادت کی حفاظت کرنا ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ فوجی مرکز دنیا کا سب سے بڑا فوجی کمانڈ سینٹر بننے جا رہا ہے، جو پینٹاگون سے کم از کم 10 گنا زیادہ وسیع ہو گا۔
امریکی حکام نے اس مرکز کو قریب سے زیر نگرانی رکھا ہوا ہے اور یہ ان کے لیے ایک سنگین جغرافیائی اور اسٹرٹیجک تشویش کا باعث بن چکا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین اپنی جوہری ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور اس کے فوجی ڈھانچے میں انضمام کی کوششیں جاری ہیں تاکہ اس کی فوج امریکہ کے مقابلے میں زیادہ طاقتور بن سکے۔
چین کا یہ جدید فوجی مرکز اس کے عالمی سطح پر متعارف ہونے والے فوجی ڈھانچے کا اشارہ دے رہا ہے، اور یہ جوہری جنگ کے لیے بھی تیاریاں کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:چین کی نوجوان آبادی کا جذباتی راحت کیلئے اے آئی سے لیس پالتو جانوروں کی جانب رجحان
چین کے ایک تجزیہ کار نے کہا کہ اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوئی تو یہ مرکز چین کی عالمی فوجی حکمت عملی کو ایک نیا رخ دے گا اور جوہری جنگ کی تیاری کے ضمن میں بھی چین کی مہارت میں اضافہ کرے گا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد
🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار
دسمبر
وزیرا عظم نے کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں
🗓️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی
جنوری
عراقی معیشت تباہی کے دہانے پر؛عراقی ماہر معاشیات
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:عراقی ماہر معاشیات نے اس ملک کے پارلیمنٹ ممبران کو متنبہ
جون
نمرہ خان نے رشتے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بتا دی
🗓️ 4 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان
اگست
سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار
🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے
جنوری
اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید
🗓️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں ایک بار
دسمبر
مشکل اصلاحات ہوچکیں، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار
🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یقین دہانی کروائی ہے
جون
غزہ میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ کی موت
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ
دسمبر