برطانیہ کا ایران مخالف اشتعال انگیز بیان  

برطانیہ کا ایران مخالف اشتعال انگیز بیان  

?️

سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کے خلاف ایک سخت گیر اور اشتعال انگیز مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کو اپنی جوہری سرگرمیاں روک دینی چاہئیں۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی روایتی مخالفانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پیر کے روز ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بغیر کسی ثبوت کے جوہری عزائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوراً اپنی جوہری خواہشات کو ترک کر دینا چاہیے!
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید اشتعال انگیز موقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن بھی زیر غور ہے!
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مغربی طاقتیں ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے ایک بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔
 ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل روکنے کے اقدام کو ناقابل قبولقرار دیا اور کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے اسرائیل کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور زور دیا کہ دو ریاستی حل ہی اس پیچیدہ مسئلے کا واحد حل ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اسرائیل کو کھلی حمایت فراہم کر رہے ہیں، باوجود اس کے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو خطرہقرار دے رہے ہیں، حالانکہ اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں پر کوئی بات نہیں کی جاتی۔
 برطانیہ کی ایران کے خلاف بیان بازی خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف بے بنیاد دعوے مغربی پراپیگنڈے کا حصہ ہیں،غزہ کے معاملے میں برطانیہ کی پالیسی دوغلی ہے، کیونکہ وہ اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات سے گریز کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک

دن رات لیکچرز دینے والے ان مسائل کا حل نکالیں جو سیلاب کی وجہ بنے، وزیر اعظم

?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی بارے گفتگو

?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ

شامی صدر دورۂ چین کے بارے میں اظہار خیال

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر نے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کو

افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے

آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق

سعودی حکومت نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے:اقوام متحدہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ نے سعودی

ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے