?️
سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر کی غلطیوں اور عجیب حرکات کی ویڈیوز حقیقی نہیں جعلی ہیں
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کارین ژان-پیرنے ایک عجیب بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی غلطیوں اور عجیب حرکات کی تصاویر اور ویڈیوز حقیقی نہیں بلکہ مکمل طور پر فیک (Deep Fake) ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے اس وقت یہ دعویٰ کیا جب 81 سالہ امریکی صدر کی واضح اور بار بار کی جانے والی غلطیوں کی ویڈیوز اور تصاویر اس ملک کے سرکاری خبررساں اداروں نے نشر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کا یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ کر خطاب
حال ہی میں، امریکی صدر کی ایک تازہ غلطی کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کو لکھا کہ گروپ آف سیون (G7) سربراہان کے اجلاس کے مقام پر لی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ جو بائیڈن تصویر کھنچوانے کے دوران بغیر کسی وجہ کے گروپ کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور اٹلی کے وزیر اعظم انہیں واپس لاتے آتے ہیں۔
امریکی صدر اس سے پہلے بھی عوامی تقاریر میں بارہا غلطیاں اور عجیب حرکات کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس کے مشیروں کو صرف اس سال کے دوران کم از کم 148 بار ان کی غلطیوں کو درست کرنا پڑا ہے۔
یہ تجزیہ اور جائزہ، جو کنزرویٹو نیوز ویب سائٹ ڈیلی کالر نے کیا، یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بائیڈن نے 2024 میں ہر روز ایک سے زیادہ بار غلطیاں کی ہیں۔ اس تجزیے میں 118 بیانات، تقاریر اور پریس کانفرنسیں شامل ہیں جن کے ریکارڈ وائٹ ہاؤس نے جاری کیے اور صدارتی دفتر کے عملے نے بعد میں انہیں درست کیا۔
ڈیلی کالر کے مطابق، یہ اصلاحات مختلف قسم کی غلطیوں، جیسے غیر ارادی (تلفظی، غلط معلومات کی فراہمی وغیرہ) سے لے کر الفاظ کا اضافہ اور جملوں کے معانی میں تبدیلی تک شامل ہیں، مثال کے طور پر ایک تقریر کے دوران جب انہوں نے کہا کہ تمام امریکیوں نے ان کے امدادی منصوبے کے خلاف ووٹ دیا حالانکہ انہیں کہنا چاہیے تھا کہ تمام ریپبلکنز نے۔
ایک اور مثال میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف کسی بھی خطرے کا دفاع کرنا چاہیے حالانکہ وائٹ ہاؤس کے ریکارڈ میں درست لفظ یہ تھا کہ جمہوریت کے خلاف کسی بھی خطرے کو شکست دینا چاہیے،بائیڈن کی ایک تقریر (پچھلے مہینے کی اسٹیٹ آف دی یونین ایڈریس) میں 13 اصلاحات کی گئیں۔
غیر ارادی غلطیوں میں شامل ایک دعویٰ یہ تھا کہ 750 ملین امریکیوں (جو امریکہ کی حقیقی آبادی سے دوگنا زیادہ ہیں) نے کووڈ-19 ویکسین حاصل کی، انہوں نے بزرگ افراد کو معذور بزرگ بھی کہا۔
بائیڈن جو اس وقت 81 سال کے ہیں، امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر ہیں اور اگر وہ اس سال کے صدارتی انتخاب میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اپنی دوسری مدت کے اختتام پر 86 سال کے ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن کو ابھی تک یقین نہیں آیا کہ آیا غزہ میں کوئی جنگی جرم ہوا ہے!
نیویارک ٹائمز کے گزشتہ ماہ کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نصف سے زیادہ ڈیموکریٹس سمیت 72 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن صدارت کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بہت زیادہ عمر رسیدہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
اگر اسرائیل حماس کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو بین گویر مستعفی ہو نے کا امکان
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پیش گوئی کی
جولائی
عرب حکمرانوں کو صیہونی سے ملانے میں صیہونی جاسوس خواتین کا کردار
?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلیویژن نے ایک رپورٹ میں عرب خلیجی ریاستوں کے صیہونیوں
فروری
ملکی معیشت ایک بار پھر خطرے میں
?️ 26 دسمبر 2021گوادر (سچ خبریں) پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی مایوس کن خبر، گوادر میں
دسمبر
یہودیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں برطانوی مسلمان پولیس آفیسر معطل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی مسلمان خاتون پولیس آفیسر کو یہودیوں پر تنقید کرنے کے
ستمبر
الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن
جون
مارچ میں مہنگائی میں 35.37فیصد اضافہ، 1965 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک
اپریل
پنڈورا پیپرز میں ملک کے اہم سیاسی رہنماوں کی کمپنیاں سامنے آئی ہیں
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز میں 700 سے
اکتوبر
پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے
اپریل