شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب

لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن فضل اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ پس پردہ قوتیں عوام کو سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے سرگرم تھیں۔

🗓️

سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن فضل اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ پس پردہ قوتیں عوام کو سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے سرگرم تھیں۔

لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن فضل اللہ المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی تشییع جنازے کے خلاف ایک مکمل جنگ چھیڑ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارت خانوں نے بعض شخصیات سے رابطہ کر کے انہیں جنازے میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی، بعض نامعلوم عناصر نے لوگوں کو سیکورٹی خطرات اور خوف و ہراس پھیلانے کے ذریعے دھمکایا تاکہ وہ جنازے میں شریک نہ ہوں۔

فضل اللہ نے زور دیا کہ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود، عوام کی بھرپور شرکت نے ان کی مزاحمت سے محبت، اخلاص اور وفاداری کو ثابت کر دیا۔

مزید پڑھیں: شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی پرواز؛لبنانیوں کے عزم پر صیہونی اخبار کی حیرت

انہوں نے کہا تشییع جنازے میں شرکت کرنے والے افراد کا تعلق مختلف طبقات اور دنیا کے مختلف خطوں سے تھا، جو ایک بار پھر عوامی حمایت میں مزاحمت کی مضبوط حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہتھیاروں کی فروخت کے لیے امریکہ کا نیا بہانہ

🗓️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان چین کی دھمکیوں کا مقابلہ

غزہ میں قتل عام کے بارے میں صیہونیوں کے جھوٹ بے نقاب 

🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی غاصبوں نے گزشتہ روز مشرقی غزہ شہر کے شجاعیہ

اماراتی لوگ سرمایہ کاری اور غیر محفوظ متحدہ عرب امارات میں سے ایک کو چن لیں: یمنی تجزیہ کار

🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ایک یمنی تجزیہ کار نے متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا

مسلم لیگ (ن) نے نیب قانون کو پاکستان کیلئے ’تباہ کن‘ قرار دے دیا

🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان،

یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان

🗓️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا

13000 سے زائد صیہونی وزارت جنگ کے بحالی سیکشن میں داخل

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہزاروں زخمی

امریکہ کا افغانستان میں خانہ جنگی بھڑکانے کا مذموم منصوبہ

🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے متاثرین میں 13 امریکی فوجیوں کو

مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی انتہا

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے