نیفتالی بینیٹ نے وزیر اعظم بنتے ہی دہشت گردی شروع کردی، مقبوضہ بیت المقدس میدان جنگ میں تبدیل

نیفتالی بینیٹ نے وزیر اعظم بنتے ہی دہشت گردی شروع کردی، مقبوضہ بیت المقدس میدان جنگ میں تبدیل

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی انتہاپسند یہودی نیفتالی بینیٹ نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبہالتے ہی دہشت گردی شروع کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں کو مارچ کی اجازت دے دی جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی آبادکاروں کو مقبوضہ بیت المقدس میں علم بردار جلوس کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد متنازع مارچ کے دوران بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا۔

عبرانی اخبار معاریو کے مطابق اسرائیلی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں علم بردار جلوس کے راستوں کو سیل کردیا اور شہر میں جگہ جگہ بھاری تعداد میں فوج اور پولیس تعینات کردی گئی۔

نئی حکومت نے فیصلے سے قبل پیر ہی کے روز جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے بیت المقدس کو فوج اور پولیس کے حوالے کردیا تھا، اس سلسلے میں دیگر علاقوں سے بھی نفری منگوائی گئی، اس دوران صہیونی اہل کاروں نے نام نہاد سیکورٹی تحفظات کے نام پر قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی خفیہ پولیس کو باب العامود اور اس کے اطراف میں تعینات کیا گیا، تاکہ متنازع جلوس کے راستوں کو سیل کرکے فلسطینیوں کو آنے سے روکا جائے، جلوس کے شرپسند یہودی مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے سامنے جمع ہوئے، تاہم انہیں بیت المقدس قدیم میں اسلامی کالونی کے راستوں سے گزرنے سے روک دیا گیا۔

صہیونی حکومت کی جانب سے یہودیوں کو کھلی چھوٹ اور مسلمانوں کو گھروں میں محصور کرنے پر فلسطینی سخت مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا، اس دوران کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب صہیونی حکومت کے متنازع فیصلے کے تناظر میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر ٹور وینس لینڈ نے خبردار کیا کہ اسرائیل میں یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، جس سے ایک بار پھر جھڑپوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہیں، لیکن بیت المقدس میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ادھر یہودی شدت پسندوں کو مارچ کرنے کی اجازت کے بعد حماس نے مصرکو یقین دلایا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتی، حماس اور اسلامی جہاد نے قاہرہ کو متنازع مارچ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تصادم کا خدشہ ظاہر کیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں 68 ہزار قیدیوں کی حالت زار

?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسعودی لیکس کے مطابق انسانی حقوق کی دستاویزات سے پتہ چلتا

جانسن کی حکومتی لاپرواہی برطانیہ میں 20,000 سے زیادہ قابل گریز اموات کا سبب بنی

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: ایک تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ بورس جانسن کی

یروشلم میں صیہونی مخالف کارروائیوں پر نیتن یاہو کا غصہ اور وہم کی تکرار

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر غزہ

حماس کی تباہی کے بغیر عرب ممالک کے ساتھ صلح ناممکن: نیتن یاہو

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو  نے جمعرات کو کہا کہ

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت کو قتل قرار دے دیا

?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے

بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں۔ سرفراز بگٹی

?️ 1 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان

پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے