سچ خبریں:عرب دنیا کے اعلیٰ حکام نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، سی این این نے عرب حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ہم ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے بیان سے حیرت زدہ ہیں اور اس پر شدید تشویش اور بدگمانی کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
عرب حکام نے کہا کہ ٹرمپ کے اس مؤقف کو سمجھنا اور ہضم کرنا مشکل ہے، اور ہمیں مزید وضاحت درکار ہے کہ وہ دراصل کہنا کیا چاہتے ہیں۔
عرب حکام نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کے یہ متنازعہ بیانات غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرے گا، اور فلسطینیوں کو یہ علاقہ چھوڑ دینا چاہیے!
مزید پڑھیں: غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
عرب ممالک کے رہنماؤں نے اس بیان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے، جو خطے میں مزید بدامنی کا سبب بن سکتا ہے اور اسرائیل کے حق میں امریکی جانبداری کو بے نقاب کرتا ہے۔