?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں کمزوری کی وجہ سے آئے دن عام شہری فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں جبکہ حکومت ابھی تک اسلحہ کی فورخت پر پابندی عائد کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے، جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے اور 12 کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مصروف شہر آسٹن میں 2 مسلح افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں آس پاس موجود 14 افراد زخمی ہوگئے۔
آسٹن کے محکمہ پولیس کے عبوری چیف جوزیف چیکون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صبح 1 بج کر 30 منٹ پر ریاست کے دارالحکومت کے مصروف علاقے سکستھ اسٹریٹ ایریا میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس چیف کے مطابق یہ بظاہر دو فریقین کے درمیان کا آپس کا معاملہ لگتا ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد عام شہری تھے جن کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جوزیف چیکون نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 12 کی حالت تسلی بخش ہےاور واقعہ میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ، تاہم علاقے کو بند کرکے تلاشی شروع کردی گئی ہے۔
آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزموں میں سے ایک کو ٹاسک فورس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
پوتن: دنیا میں طاقت کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت دنیا
دسمبر
واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ
نومبر
وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان
اکتوبر
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی افواج کے درمیان تصادم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: منگل کی شام فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے
ستمبر
شکاگو کے لیے 2021 کا سب سے زیادہ تشدد بھرا دن
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں جمعرات کو بتیس افراد
جولائی
آنکارا کی اسرائیل پر فوری دباؤ کی وجی کیا ہے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جو ہفتے اور اتوار
مئی
امریکہ نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی حملے سے روکا، وجہ ؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی عہدیداروں نے آج واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکی
اکتوبر
فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور
نومبر