اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️

جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی تقریباً نصف ریاستیں رضاکاروں، وکلا اور عالمی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر افراد کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل سروس فار ہیومن رائٹس (آئی ایس ایچ آر) کی ایک تازہ رپورٹ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران سیکڑوں کیسز کا تجزیہ کیا گیا جہاں ایسے افراد جنہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں کو حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرنے اور انہیں اجاگر کرنے میں مدد کی تھی، کو ریاستوں کی جانب سے طرح طرح کی دھمکیوں اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

رواں ہفتے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ رضاکاروں، وکلا اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد جو اقوام متحدہ کے حقوق پر مبنی مختلف سیشنز اور تحقیقات میں مشغول ہیں، کو دھمکیوں، ہتک عزت، مجرمانہ تحقیقات، سفری پابندیوں، نظربندی، جسمانی حملوں سمیت تشدد کے وسیع پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ایس ایچ آر کے شریک ڈائریکٹر میڈیلین سنکلیئر نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے محافظ بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام کا لازمی حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ممالک میں پائی جانے والی خلاف ورزیوں اور بدسلوکیوں کے بارے میں معلومات کو محفوظ طریقے سے شیئر نہیں کرسکیں تو پورا نظام مجروح ہوگا، آئی ایس ایچ آر انسانی حقوق کے محافظوں کی مدد پر مرکوز انسانی حقوق کی ایک معروف تنظیم ہے۔

رپورٹ، جس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی 2010 سے 2020 کے درمیان اس طرح کی انتقامی کارروائیوں کے بارے میں سالانہ رپورٹس میں دیے گئے 709 کیسز کا جائزہ لیا گیا، میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعدد ممالک تواتر کے ساتھ یہ جرم کرتے ہیں، جن میں بحرین سرِفہرست ہے جہاں اس دوران 64 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، اس کے بعد وینزویلا، ویتنام اور مصر اس فہرست میں شامل ہیں، بحرین اور وینزویلا اس وقت اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میڈیلین سنکلیئر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سب سے ممتاز انسانی حقوق کے ادارے کے ممبران کے لیے یہ ناقابل قبول طرز عمل ہے، اس رپورٹ میں اہم تجویز کونسل کے لیے اُمیدواروں کے بارے میں غور و فکر میں تبدیلی تھی۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ‘جب ایچ آر سی کے ممبران کا انتخاب کیا جاتا ہے تو ووٹنگ کرنے والے ممالک کو غور کرنا چاہیے کہ آیا امیدوار ریاست کا کوئی دھمکیوں اور انتقامی کارروائیوں کا کوئی ریکارڈ تو نہیں’۔

انسانی حقوق کے لیے بین الاقوامی سروس نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر انتقامی کارروائیوں کی تعداد کو کم سے کم رپورٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ زیادہ تر انتقامی کارروائیوں میں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں حصہ لینے والے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی مختلف حقوق کی کمیٹیوں کے جائزوں میں حصہ لینے والے اور اقوام متحدہ کے حقوق سے متعلق تفتیش کاروں سے بات کرنے والوں کو بھی اکثر نشانہ بنایا گیا جبکہ چند انتقامی کارروائیوں میں ایسے افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا جو اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں شامل تھے اور جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کے ساتھ تھے۔

مشہور خبریں۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم

?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت

صیہونیوں کی الجزیرہ چینل کی نشریات روکنے کی کوشش،وجہ؟

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کی نشریات روکنے کی قابضین کی

ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

?️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے

یمنی بحران بچوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک:عالمی ادراہ صحت

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کا انسانی

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے، حریت کانفرنس

?️ 9 دسمبر 2023سرینگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

بارشوں اور سیلاب سے دو ماہ میں785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب

عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کا نجی سرمایہ کاری ونگ، انٹرنیشنل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے