امریکہ کا پناہ گزینوں کے درمیان بھی نسلی امتیاز:سی این این

پناہ گزینوں

?️

سچ خبریں:سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سفید فام جنوبی افریقیوں کے لیے پناہ گزینوں کا کوٹہ 17,500 تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے، جبکہ ماہرین اور جنوبی افریقہ حکومت اسے نسلی امتیاز اور غیرمصدقہ دعوؤں پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت سفید فام جنوبی افریقی پناہ گزینوں کو زیادہ تعداد میں قبول کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے، جس نے نسلی امتیاز اور سیاسی جانبداری سے متعلق سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سی این این کے مطابق کانگریس کو بھیجی گئی ایک ہنگامی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت مالی سال 2026 کے لیے سفید فام جنوبی افریقی پناہ گزینوں کا کوٹہ 17500 تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے، گزشتہ سال یہ حد 7500 تھی، جبکہ اس سے پہلے مجموعی پناہ گزین کوٹہ 125000 تھا۔

ٹرمپ نے یہ قدم اس دعوے کے ساتھ اٹھایا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کو ظلم و ستم اور زمینوں کی ضبطی کا سامنا ہے۔ تاہم سی این این کی تحقیق کے مطابق، افریکانرز کے خلاف نسل کشی کے دعووں کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں۔

جنوبی افریقہ کے حکام نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور نسلی تنازعات افریکانرز کے لیے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں، لیکن ماہرین کے نزدیک 17,500 افراد کی ترجیحی پذیرائی کا جواز انسانی ہمدردی سے زیادہ سیاسی دکھائی دیتا ہے۔

امریکی آئین کے تحت حکومت کو سالانہ پناہ گزین کوٹے پر کانگریس سے مشاورت کرنا لازمی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال مئی میں 59 سفید فام جنوبی افریقی امریکا پہنچے تھے، مگر اگست کے آغاز تک مزید صرف 34 افراد ہی داخل ہو سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی کہ جنوبی افریقہ میں زمینوں کی ملکیت اور نسلی امتیاز کی تاریخ انتہائی پیچیدہ رہی ہے۔ برطانوی دور اور بعد میں اپارتھائیڈ کے تحت وسیع زمینیں سفید فام اقلیت کے قبضے میں رہیں، جبکہ لاکھوں سیاہ فام افراد کو بےدخل کیا گیا۔

یہ معاملہ امریکی امیگریشن پالیسی، نسلی حساسیت، اور ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی بیانیے پر ایک بار پھر سوال اٹھاتا ہے۔

 ایک طرف جنوبی افریقہ کی حکومت ایسے دعوؤں کو مسترد کر رہی ہے، دوسری طرف امریکی انتظامیہ اپنے فیصلے کو انسانی ہمدردی اور قومی مفاد کے نام پر درست ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنان کے معاملے میں سعودی، فرانسیسی اور امریکی سازش

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:    لبنان کے سیاسی منظر نامے سے واقف ذرائع نے

سعودی عرب میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں اس

ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:     عراق کی امریکی ابو غریب جیل میں قید سابق

اقوامِ متحدہ: نائجیریا میں 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد شدید غذائی بحران کا شکار

?️ 3 جولائی 2026اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے کہا ہے کہ نائجیریا

جب تک ترکی ہماری سرحدوں پرحملہ کرتا رہے گا تعلقات کا معمول پرآنا ناممکن: عراقی صدر

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی صدر عبداللطیف الرشید نے کرد روداو چینل کو انٹرویو دیتے

کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور

امریکہ کا افغان مہاجرین کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا منصوبہ 

?️ 27 اکتوبر 2026سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت حراست میں لیے

‘جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس سے بہتر ہے مجھے گولی مار دی جاتی’

?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی  آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے