الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب

الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب

?️

سچ خبریں:شام پر قابض الجولانی حکومت نے اپنے تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز (قسد) سے مدد طلب کر لی ہے۔  

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) نے ایک بار پھر الحسکہ اور دیر الزور کے تیل کے کنوؤں سے خام تیل کو دمشق منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تیل ٹینکروں کے ذریعے حمص اور بنیاس کی ریفائنریوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ان تیل کے ذخائر کو تین اہم حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے؛ ایک حصہ الجولانی حکومت کو فراہم کیا جا رہا ہے، دوسرا حصہ عراق کے کردستان علاقے کو برآمد کیا جا رہا ہے جبکہ باقی ماندہ شمالی اور مشرقی شام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
الجولانی حکومت کی وزارتِ تیل کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے قسد سے تین ماہ کی مدت کے معاہدے کے تحت تیل خریدنے کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ معاہدہ اسد حکومت اور کردوں کے درمیان ہونے والے سابقہ معاہدے میں ترامیم کے بعد طے پایا ہے، جس کے تحت روزانہ 15 ہزار بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔
وزارتِ تیل و معدنی وسائل کے ترجمان نے اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی علاقوں سے تیل اور قدرتی گیس کی خریداری پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت کی جا رہی ہے جس میں چند ترامیم کی گئی ہیں تاکہ یہ معاہدہ شامی عوام کے مفاد میں ہو۔
واضح رہے کہ شام میں جاری جنگ کے باعث ملکی تیل کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے، 2008 سے 2010 کے درمیان شام یومیہ 400 ہزار بیرل تیل پیدا کر رہا تھا، تاہم 2011 سے 2015 کے درمیان اس پیداوار میں نمایاں کمی آئی اور یومیہ 15 ہزار بیرل رہ گئی، جبکہ 2023 میں پیداوار بڑھ کر 30 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔

مشہور خبریں۔

پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔ گورنر

?️ 6 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ

کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟جانئے اس رپورٹ میں

?️ 19 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی

فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

?️ 21 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو

?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین

اسرائیلی فوج کا نیا دعویٰ: حماس سرنگوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ سے رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں سے اسرائیلی فوج

افغانستان کے خلاف امریکی اقدام انسانی بحران کا سبب:ہیومن رائٹس واچ

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک پر

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیدی

?️ 22 اکتوبر 2024جنیوا (سچ خبریں) انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ

یوکرین کا تازہ ترین آپریشن؛ روسی فضائیہ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان، مذاکرات پر اثرات

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:یوکرین نے "مکڑی کا جال” نامی خفیہ ڈرون آپریشن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے