?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مسجد اقصی کی آزادی کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ایک اسلامی فوج بنانے کی ضرورت ہے۔
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے باقاعدہ فوج تشکیل دے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں کسی ایک مسلمان کا قتل پوری مسلم امہ کی عزت اور غیرت کا قتل ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں بیت المقدس کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اسے یہودیوں کے ناپاک پنچوں سے نجات دلانے کے لیے واپسی آرمی کی تشکیل دی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس شہر کو قابض شمن کے قبضے سے آزاد کرانے کا واحد راستہ عرب اور اسلامی دنیا کی جانب سے مشترکہ فوج کی تشکیل سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس کے شہدا کی قیمت کا ادراک کرتے ہوئے پوری مسلم امہ اور عرب دنیا کو القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے منظم ہونا چاہیے۔
دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے بیت المقدس کے دفاع کے لیے جدو جہد کرنے پر فلسطینی نوجوانوں کو شاندار الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے نوجوان طبقے نے قابض صہیونی دشمن کو یہ سبق دیا ہے کہ بیت المقدس صرف اور صرف فلسطینیوں اور مسلمانوں کی ملکیت ہے اور اسے یہودیت میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
الشیخ عکرمہ صبری کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس کے نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ القدس کو یہودیانے اور اسے فلسطینیوں سے چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے فلسطینی نوجوانوں کا حصہ بڑھانے اور ان کی ثابت قدمی کو مستحکم کرنے کے لیے ان کی مدد کی ضرورت ہے، عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام اور عرب ممالک القدس کے نوجوانوں کی مدد کریں۔
الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ القدس میں موجود تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز اور فلاحی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ یہ ادارے بیت المقدس میں فلسطینی کمیونٹی کی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرسکیں۔
مشہور خبریں۔
تہران اور ریاض کے درمیان مفاہمت سب کے مفاد میں ہے: عمران خان
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب
ستمبر
اسرائیلی فوج کامیابی کے بغیر غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی: برگمین
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار رونین برگمین روزنامہ یدیعوت احرونوت میں لکھتے ہیں کہ
جنوری
مودی حکومت پی ڈی پی پر گپکار الائنس چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، التجا مفتی
?️ 26 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز
اکتوبر
طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے:اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے
ستمبر
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
نومبر
مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی اور ‘طاقت کے مراکز’ کے درمیان دوریاں مٹانے کے لیے کوشاں
?️ 14 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے
جولائی
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری
نومبر
امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح
جنوری