?️
کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر جنگ بندی نہ ہو طالبان کسی قسم کے مذاکرات کے لیئے تیار نہیں ہیں اسی وجہ سے انہوں نے ایک ایسا پلان تیار کیا ہے اور اس سیکیورٹی پلان کےتحت آئندہ 6 ماہ میں صورتحال قابو میں آجائےگی۔
تفصیلات کے مطابق اشرف غنی نے قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب میں کہا کہ حالیہ صورتحال غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کے فیصلے کے باعث ہوئی، آج ہمارے لوگ جارحیت کی واضح حالت میں ہیں، جارحیت اور جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک طالبان امن کیلئےآمادگی ظاہرنہیں کرتے صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی پلان کے تحت آئندہ 6 ماہ میں صورتحال قابو میں آجائے گی، ہمارے سکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
افغان صدر نے کہا کہ کسی بھی تباہ کن قوت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکوں گا، ہم یا تو مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے یا ان کے گھٹنے میدان جنگ میں توڑدیں گے، ہم نے اپنی ترجیحات طےکرلیں، طالبان، ان کے حامی اپنی ترجیحات طے کرلیں۔
اشرف غنی نے کہا کہ ہماری جیت کیلئے واحد راستہ صرف اتحاد ہے، افغان خواتین کویقین دلاتاہوں، قوم ان کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ افغان صدر اشرف غنی کا اقتدار میں رہنا طالبان کے سرینڈر کرنے میں رکاوٹ ہے، امن معاہدے کیلئے نئی حکومت کا قیام اور افغان صدر کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کی امریکہ مخالف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن
جنوری
مغربی کنارے میں استقامت کے جوانوں کی اسرائیلیوں سے جھڑپیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ
جون
صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے
اپریل
ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ
دسمبر
پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس
نومبر
اداکار مدھر متل پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام
?️ 5 مارچ 2021نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل
مارچ
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری
عرب دنیا نے فلسطینی عوام سے منہ موڑ لیا ہے: جہاد اسلامی
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اس بات
مارچ