🗓️
سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی اس ملک کے خلاف جارحیت کے نیتجہ میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
انسانی حقوق کی یمنی تنظیم انتصار آرگنائزیشن نے المسیرہ ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس ملک کے خلاف سعودی اتحاد کی تھوپی گئی جنگ اور محاصرے کی وجہ سے چالیس لاکھ بچے اور خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 632000 بچوں کی زندگی کو یمن میں خطرات لاحق ہیں، انسانی حقوق کے سلسلہ میں کام کرنے والی اس تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق 2015ء سے شروع سعودی اتحاد کی جنگ کے دوران براہ راست حملوں میں اب تک 3850 یمنی بجے جاں بحق اور 4230 زخمی ہو چکے ہیں۔
انتصار آرگنائزیشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 لاکھ یمنی بچے سکول نہیں جاتے اور 14 لاکھ بچوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے 2015ء میں اپنے جنوبی ہمسائے یمن پر حملہ کیا تھا جس کا مقصد ریاض کی حمایتی حکومت کی واپسی اور انصاراللہ تحریک کا خاتمہ کرنا تھا،تاہم دسیوں ہزار یمنی شہریوں کو شہید کرنے اور اس ملک کے پچاسی فیصد سے زائد انفراسٹرکچر کی مکمل تباہی کے باوجود یہ اتحاد اب تک اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی اور برطانوی ہتھیاروں سے یمنیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے:آکسفیم
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:آکسفیم نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی
جنوری
قرآن پاک کی توہین کے خلاف احتجاج کی لہر جاری
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی، عرب اور غیر عرب ممالک سویڈن کے ایک انتہا پسند
جولائی
امریکہ عقل سے کام لے تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں:ایران
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے اگر امریکہ حقیقت پسندی
جولائی
مریم نواز کی اسلام آباد میں میڈیا ٹاک
🗓️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا
ستمبر
جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کا ردعمل
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا نے ایک بیان جاری کر کے واشنگٹن اور سیول
مئی
اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا
🗓️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے 7
دسمبر
غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکہ کا نیتن یاہو کے ساتھ عزم
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yedioth Aharonot کے مطابق غزہ کی پٹی کے
اگست
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی