?️
سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں اور طبی سہولیات کی تباہی کے باعث 41 فیصد گردوں کے مریض شہید ہو چکے ہیں،شمالی غزہ میں واحد ڈائیلاسز مرکز نوره الکعبی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے دوران 41 فیصد گردوں کے مریض مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کی پٹی کے شمال میں 1000 سے زائد طبی عملے شہید
یہ اعداد و شمار فلسطینی خبر رساں ایجنسی شهاب کی رپورٹ میں سامنے آئے، جس کے مطابق صہیونی افواج کی جانب سے طبی مراکز پر منظم حملے اور ان کی تباہی کے باعث مریضوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی افواج نے شمالی غزہ کے واحد فعال ڈائیلاسز مرکز نوره الکعبی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ یہ اسپتال غزہ کے شمالی علاقوں جیسے بیت لاهیا، جبالیا، بیت حانون اور ام النصر کے درجنوں مریضوں کو روزانہ خدمات فراہم کرتا تھا۔
تباہی سے قبل یہ مرکز 160 سے زائد مریضوں کا علاج کر رہا تھا، تاہم اسرائیلی بمباری نے اسے زمین بوس کر دیا۔ پہلے کی گئی حملوں میں بیشتر ڈائیلاسز مشینیں پہلے ہی ناکارہ ہو چکی تھیں اور صرف 8 مشینیں باقی بچی تھیں، جو اب مکمل طور پر ختم ہو گئی ہیں۔
یہ حملہ اسرائیل کے وسیع حملوں کے سلسلے کا حصہ ہے جس میں متعدد اسپتالوں، طبی مراکز، ایمبولینس سروسز اور ڈاکٹروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے باعث عام فلسطینیوں کی طبی خدمات تک رسائی نہایت محدود ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحت کے نظام کے مکمل انہدام کو روکنے کے لیے اپنی انسانی ذمہ داریاں پوری کرے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے نوره الکعبی اسپتال کی تباہی کے بعد کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز حالیہ مرمت اور تجدید کے بعد ایک بار پھر فعال ہوا تھا، لیکن اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ اور مختلف امدادی ادارے پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ غزہ میں جاری محاصرہ، طبی سازوسامان کی عدم فراہمی اور اسپتالوں کی تباہی ایک انسانی المیے کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی تاریخ جنگوں سے بھری ہوئی ہے، لیکن موجودہ دور
جنوری
اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اس میڈیا نے
اپریل
تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
جنوری
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز
جون
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے
جون
یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک
جولائی
پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت
?️ 15 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ
ستمبر
اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے نام بھجوادیے
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل
نومبر