33000 فلسطینی خواتین کی شہادت کے سائے میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن

فلسطینی خواتین

?️

سچ خبریں: غزہ پر صہیونی ریجیم کے حملے کے نتیجے میں گزشتہ دو سال کے دوران فلسطینی علاقوں میں 33 ہزار خواتین و بچیوں کی شہادت کو عالمی یومِ منع تشدد بر خواتین کے موقع پر فلسطینی وزارت خارجہ نے موجودہ دور میں خواتین کے خلاف امتیاز و ظلم کی انتہائی سنگین شکل قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریژیم نے گزشتہ دو سال میں غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا جو گزشتہ ماہ جنگ بندی پر اختتام پذیر ہوئی۔ صہیونی افواج نے مقبوضہ ویسٹ بینک میں بھی اپنی جارحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا۔
اسی عرصے میں صہیونی حملوں کے نتیجے میں ویسٹ بینک میں 1080 فلسطینیوں کی شہادت کی بھی فلسطینی حکام نے تصدیق کی۔
بیان میں شامل کیا گیا کہ صہیونی حملوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے بشمول ہسپتالوں اور خواتین کی کلینکس، خاص طور پر تولیدی و نفسیاتی صحت کی سہولیات اور سپورٹ سینٹرز کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس نے ہزاروں خواتین کو بنیادی خدمات سے محروم کر دیا ہے۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریجیم مصنوعی ذہانت اور الیکٹرانک جاسوسی سمیت جدید ترین نگرانی اور ٹیکنالوجی کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام بالخصوص خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریجیم کے استعماری قبضے کو ختم کرنے، دو ریاستی حل کو نافذ کرنے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق بشمول خودارادیت اور واپسی کے حق کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے جولائی 2024 میں اسرائیلی قبضے کی غیر قانونیت اور فوری اختتام کے حوالے سے اپنا مشاورتی فیصلہ جاری کیا تھا۔
اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا تھا کہ بین الاقوامی برادگری کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عدالت انصاف کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیا جانا صہیونی ریژیم کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور سزا سے محفوظ رہنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کا صنعتی اور ٹیکنالوجی زونز کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت

اسرائیل کو حزب اللہ کے میزائلوں سے بچانے کے لیے امریکہ کی جدوجہد

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ میں صہیونی ٹھکانوں کے خلاف

ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کا مذاق اڑایا

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملاقات میں اپنی ٹیلی فونک تقریر میں

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

?️ 5 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ

کیا افغانستان کو پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے

الیکشن کمیشن نے معروضی حالات کے مد نظر انتخابات ملتوی کرنے کا درست فیصلہ کیا، وزیر قانون

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

صیہونیوں کے لیے سید حسن نصراللہ کا بم

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جو مقبوضہ فلسطین کے چاروں دیوار بنا کر اپنے لیے

اماراتی کارندوں کی انصاراللہ کے خلاف زمینی حملے کی تیاری

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:اماراتی حمایت یافتہ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے خلاف وسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے