?️
سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ایران حالیہ جنگ کے بعد پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں آ گیا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی کے چینل ۱۳ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ سے اس انداز میں باہر نکلا کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور حیثیت اختیار کر چکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ایران کو کسی حد تک بین الاقوامی سطح پر نئی قانونی و سیاسی حیثیت (لیجیٹیمیسی) حاصل ہوئی ہے، جبکہ اس کی معیشت بھی بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس جنگ نے نہ صرف اسرائیل پر بھاری انسانی، معاشی اور نفسیاتی اخراجات مسلط کیے بلکہ اس کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کو بھی کمزور کر دیا۔
اسرائیلی ٹی وی کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ کے انتظام و انصرام نے اسرائیل کے ایک اہم ترین تزویراتی اثاثے، یعنی امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات، کو بھی نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ غزہ میں شروع ہونے والی ناکامی بعد ازاں لبنان، شام، یمن، مغربی کنارے (ویسٹ بینک) اور ایران سمیت دیگر محاذوں تک پھیل گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار ہآرتض نے اپنی ایک سابقہ رپورٹ میں لکھا تھا کہ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن میں اپنا اثر و رسوخ بڑی حد تک کھو چکے ہیں، اور یہ صورتِ حال ایسے وقت میں مزید نمایاں ہوئی ہے جب امریکہ میں اسرائیل کے لیے سیاسی اور عوامی حمایت مسلسل کم ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی عوام میں اسرائیل کے لیے ہمدردی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کو قرار دیا گیا ہے۔
ہاآرتص نے مزید لکھا کہ واشنگٹن کی نظر میں اسرائیل کی حیثیت بدل چکی ہے اور وہ ایک مکمل تراکت دا کے بجائے اب سرکش اور درد سر بنے والے اتحادی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل نواز لابی آئیپک اب امریکی معاشرے کے ایک وسیع طبقے میں، حتیٰ کہ فلسطین کے حامی حلقوں سے باہر بھی، ایک غیر مقبول اور منفی شناخت اختیار کر چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے جان بچانے والے کانسٹیبل کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان کردیا
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک مسافر کی جان بچانے
اکتوبر
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی
اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں: غلام سرور
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا
فروری
ایران کے خلاف خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کے بے بنیاد دعووں کی تردید
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل
اپریل
وینزویلا پر ٹرمپ کی حکمت عملی میں ابہام
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیریبین سمندر میں پیش آنے
نومبر
غزہ جنگ کے بڑھتے اخراجات اور غیر یقینی نتائج؛صیہونی ماہرین کا انتباہ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی اور عسکری ماہرین نے تل ابیب کو خبردار کیا
نومبر
کولمبیا کے صدر کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا کے
ستمبر
افغان شہریوں کو ’جعلی پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر
اکتوبر