14 اسلامی اور عرب ممالک کی جانب سے امریکی سفیر کے بیانات کی مذمت 

امریکی سفیر

?️

سچ خبریں:چودہ اسلامی اور عرب ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی کے ان بیانات کی شدید مذمت کی ہے

واضح رہے کہ انہوں نے عرب ممالک کی سرزمین پر قابض اسرائیلی ریاست کی عملداری کو تسلیم کرنے کی بات کہی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی سفیر کے ان بیانات کی مذمت کرتے ہیں جن میں انہوں نے مغربی کنارے سمیت عرب ممالک کی اراضی پر تل ابیب کے تسلط کو تسلیم کرنے کا ذکر کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ خطرناک بیانات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
چودہ اسلامی اور عرب ممالک نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکی سفیر کے یہ بیانات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ نقطہ نظر اور غرب اردن میں تنازعہ کے خاتمے کے جامع منصوبے سے متصادم ہیں۔
اعلامیے کے ایک اور حصے میں کہا گیا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی اراضی یا عرب ممالک کی کسی بھی دوسری مقبوضہ اراضی پر اسرائیل کی کوئی عملداری نہیں ہے اور ہم مغربی کنارے کے الحاق یا اسے غزہ کی پٹی سے علیحدہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے سخت مخالف ہیں۔
عراق کا موقف: یہ بیانات خطرناک ہیں
عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہکبی کے بیانات ایک خطرناک اقدام ہے جو بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں اور ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہے۔
کویت: غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں
کویت کی وزارت خارجہ نے بھی ہکبی کے ان بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم قابض اسرائیلیوں کے پاس تعینات امریکی سفیر کے ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں جن میں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے سمیت عرب ممالک کی سرزمین پر صہیونی ریاست کے تسلط کو تسلیم کرنے کی بات کہی۔ وزارت نے زور دے کر کہا کہ ہم مغربی کنارے کے الحاق یا اسے غزہ کی پٹی سے علیحدہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور مقبوضہ فلسطینی اراضی پر بستیوں کے تسلسل کے مخالف ہیں۔
حماس کا ردعمل
اسی سلسلے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں تعینات امریکی سفیر کے بیانات تل ابیب ریجن کے توسیع پسندانہ اور الحاقی منصوبوں کے لیے امریکہ کے کھلے عام تعاون کی حد کو ظاہر کرتے ہیں۔ حماس نے مزید کہا کہ امریکی سفیر کی صہیونی ریاست کے جغرافیائی پھیلاو اور عرب و اسلامی ممالک کی اراضی پر قبضے کی حمایت، عرب اور اسلامی ممالک کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
سعودی عرب: امریکی سفیر کا موقف انتہا پسندانہ ہے
اس سے چند گھنٹے پہلے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی مغربی کنارے اور مغربی ایشیا پر صہیونی ریاست کے تسلط کے حق میں امریکی سفیر کے متنازعہ بیانات پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ریاض، اسرائیل (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) میں تعینات امریکی سفیر کے ان بیانات کی مذمت کرتا ہے جن میں انہوں نے بے باکانہ کہا کہ پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابل قبول ہوگا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ امریکی سفیر کے بیانات خطے کے ممالک اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ امریکی سفیر کا انتہا پسندانہ موقف سنگین نتائج کا حامل ہے اور خطے کے ممالک اور عوام کے خلاف دشمنی کو بڑھا کر عالمی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں تعینات امریکی سفیر نے مشہور امریکی میزبان ٹکر کارلسن کو انٹرویو دیتے ہوئے جعلی صہیونی ریاست کے علاقے کے حوالے سے بے مثال گفتگو کی تھی۔ اس انٹرویو میں جب ہکبی سے پوچھا گیا کہ "کیا اسرائیل کو تورات کی تعلیمات کی بنیاد پر نیل سے فرات تک کے تمام علاقوں پر تسلط کا حق حاصل ہے؟ یہ وہ علاقہ ہے جس میں شام، لبنان، اردن، عراق اور سعودی عرب کے کچھ حصے شامل ہیں”، تو انہوں نے مختصر اور متنازعہ جواب میں کہا کہ اگر وہ یہ سارے علاقے لے لیں تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  قومی اسبملی کی کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کو وزیر

کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ

پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیر خارجہ

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

بھارتی اداکارہ مونی رائے نے سورج نمیبار سے شادی کرلی

?️ 27 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمیبار

معمول سے کم بارشیں: گرمیوں میں پانی کی کمی کا خدشہ، نیپرا نے واپڈا حکام کو طلب کرلیا

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں اور

یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں

ایرانی عوام مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے لیے امریکی عزم کے خلاف ہیں: گیلپ سروے

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے پولز

کیا پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات کی زبانی

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے