?️
سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے غزہ شہر پر غاصبانہ قبضے کو بڑھانے کے صیہونی حکومت کے منصوبے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر فوری طور پر نظر ثانی کرے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کے صیہونی حکومت کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں کہا: اسرائیل کا غزہ میں اپنی جارحیت کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔ ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر فوری طور پر نظر ثانی کریں۔ اس اقدام سے تنازعات ختم نہیں ہوں گے اور مزید خونریزی ہوگی۔
برطانوی وزیر اعظم نے تل ابیب اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: خطے میں انسانی بحران روز بروز سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تمام مغویوں کی رہائی اور مذاکراتی حل کی ضرورت ہے۔
آسٹریلیا نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر فوجی کنٹرول کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔ وزیر خارجہ پینی وانگ نے کہا: اس طرح کے اقدام سے انسانی تباہی ہی بڑھے گی۔ جبری اور مستقل نقل مکانی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔
غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً 22 ماہ بعد اسرائیلی رہنماؤں نے ساحلی پٹی میں جنگ کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر مکمل قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اقوام متحدہ بھی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے حملے میں ممکنہ اضافے کو ایک غلط قدم کے طور پر دیکھتی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ "ہم تنازعہ میں اضافے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔” "جنگ پہلے ہی تباہ کن ہے اور 60,000 سے زیادہ جانیں لے چکی ہیں۔”
حق نے بات جاری رکھی، "بے پناہ انسانی مصائب کا خطرہ ہے۔ "بھوک سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔”
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ابتدائی 8 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 9 فیصد کے پار، وزارت تجارت
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 2021 کے 8
مارچ
مقبوضہ کشمیر :جاری کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں کشمیری گرفتار
?️ 3 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر
نومبر
سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر
دسمبر
وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام
مارچ
امریکہ کا یوکرین کو نیا امدادی پیکج بھیجنے کا اعلان
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک اور فوجی امدادی
جون
اسحٰق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں، شوکت ترین
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا
جنوری
شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت
دسمبر
پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا
دسمبر