?️
یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری یورپ پر ہوگی:امریکی نائب صدر
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز سے گفتگو میں ونس نے کہا کہ یوکرین اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضمانتیں چاہتا ہے تاکہ دوبارہ روسی حملے کا شکار نہ ہو۔ ان کے مطابق، روس یوکرین کے ان حصوں پر کنٹرول چاہتا ہے جو اس وقت قبضے میں ہیں اور ان علاقوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے جو ابھی تک روس کے زیر قبضہ نہیں۔
ونس نے مزید کہا کہ امریکہ یوکرین کی حمایت ضرور کرے گا، تاہم بنیادی ذمہ داری یورپی اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے۔امریکی نائب صدر نے ارب پتی صنعتکار ایلان مسک کے تیسرے سیاسی جماعت بنانے کے ارادے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مسک کی "غلطی” ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی نہ تو مسک سے اور نہ ہی کسی دوسرے بڑے مالی معاون سے انتخابات 2028 کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔
امریکی جریدے پالیٹیکو نے یورپی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پینٹاگون نے اپنے اتحادیوں کو بتایا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے میں محدود کردار ادا کرے گا۔ اس موقف نے یورپی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ ہے کہ یوکرین کی طویل مدتی سلامتی کی ضمانت یورپ فراہم کرے۔
ادھر وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان براہِ راست ملاقات کرانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ جنگ کو ختم کرنے اور خونریزی روکنے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچا جا سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے یمن پر بے اثر حملے، یمنی میزائل حملے جاری
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبارات "اسرائیل ہیوم” نے ایک تجزیے میں اسرائیل اور
مئی
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
?️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے
دسمبر
اسرائیل کے حملوں میں لبنان کی قدیم اور تاریخی آثار تباہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فضائی حملے میں مشرقی لبنان میں بعلبک کی قدیم
نومبر
امریکہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا دعویٰ محض ایک دکھاوا
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پیر کے روز یہ
ستمبر
برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ
?️ 21 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں روز مرہ کی اشیا میں کمر
جون
صیہونیت مخالف عالمی تحریک، اس بار طلباء انتفاضہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی اقوام کے اتحاد ، امریکہ میں طلباء انتفاضہ
مئی
الجزائری کھلاڑی کا اسرائیل جانے سے انکار
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت کی عالمی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے
جولائی
سعودی شہزادے امریکی اورصیہونی منصوبوں کے حامی
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: پرانے زمانے میں جب کچھ قبائل لوٹ مار کرتے تھے اور
نومبر