سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور جیو پولیٹیکل امور کے اعلیٰ ترین ماہرین میں سے ایک نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روس کی فتح نیٹو کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔
تجربہ کار امریکی سیاست دان اور اس ملک کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ایک بار پھر یوکرین کی جنگ کی صورتحال پر اپنا تجزیہ پیش کیا ہے،فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کسنجر نے کہا کہ واشنگٹن کے نقطہ نظر سے اگر روس یوکرین میں زیر قبضہ زمینوں کو اپنے پاس رکھنے کا انتظام کرتا ہے تو اس سے نیٹو اتحاد کی بنیادیں ہل جائیں گی۔
فاکس نیوز کے میزبان کی جانب سے یوکرین میں جنگ کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس اس وقت یوکرین کے 15 فیصد علاقے پر قابض ہے جبکہ سرحدی لائنیں اس وقت عسکری طور پر مستحکم ہیں۔
ڈیووس میں سرد جنگ میں امریکہ اور چین کے تعلقات کے معمار نے مزید کہا کہ ہم نے اس جنگ میں جدید امریکی ہتھیاروں کو استمال کیا ہے، روسی بلاشبہ اپنی زمینی افواج تیار کر رہے ہیں لہذا ہم ایک ہی وقت میں دو طرح کے حملوں کا تسلسل دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر روس کو شکست ہوئی تو کشیدگی میں اضافے کا خطرہ ہے لیکن امریکہ کے نقطہ نظر سے روس نیٹو کی بنیادوں کو ہلائے بغیر اپنے زیر قبضہ علاقوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتا۔