?️
سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
پیسکوف نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈون باس میں خصوصی فوجی آپریشن انسانی حقوق کی کارروائی ہے اور ہم اس کا نام یا حیثیت تبدیل کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔
24 فروری 2022 کو، مشرقی یوکرین میں ڈونیٹسک اور لوہانسک کی خود ساختہ جمہوریہ کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد، روسی حکومت نے ڈونباس کے علاقے میں خصوصی روسی فوجی آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا جس کا مقصد اس خطے کے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق، پیسکوف نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی ملک یا ممالک کے ایک گروپ نے روس سے یورپ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہو جسے ؤنارڈ اسٹریم 1 کہا جاتا ہے روس کو اس تخریب کاری سے متعلق تحقیقات میں حصہ لینے کا موقع نہیں دیا گیا ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ حقائق کو ثابت کرنے کے لیے تحقیقات شفاف ہوں گی۔
کریملن کے ترجمان نے روس سے متعلق یوکرائنی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد کے معاہدے کے دوسرے حصے پر عمل درآمد کے مغرب کے وعدے کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس نے نیک نیتی کے ساتھ اناج کے معاہدے میں کئی بار توسیع کی ہے۔ تاہم، اس معاہدے کے بارے میں ہماری نیک نیت مستقل نہیں ہے اور ہم اس مدت کے اختتام پر اس سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔
پیسکوف نے مالی جمہوریہ میں عبوری حکومت کے صدر کے ساتھ پیوٹن کی فون کال کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن مالی کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے میدان میں بات چیت کر رہے ہیں ۔


مشہور خبریں۔
فروری سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضاٖفہ ہوگا
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر
جنوری
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر
نومبر
صہیونی اخبار کا مکہ کے دفاعی معاہدے پر ردعمل
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں: عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی
اگست
امریکیوں کی نیندیں حرام کرنے والا چینی ہھتیار
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:1980 کی دہائی کے دوران چینی فوج نے بڑی فوجی طاقت
جنوری
21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے، عمر ایوب
?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے
اپریل
جنین میں صہیونی فوج کی وسیع پیمانے پر کارروائی، فلسطینی عمارتیں مسمار، جبری بے دخلی کے خدشات
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کی افواج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں
جون
نیو یارک ٹائمز سکوائر میں 21 سالہ جوان مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا
?️ 28 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی شہر نیویارک ٹائمز سکوائر میں ایک 21 سالہ
جون
عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعاون معاہدہ
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کی
اپریل