?️
سچ خبریں:روس نے یوکرین جنگ کے معاملے میں صیہونی حکام کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر تعمیری قرار دیا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے انٹرنیشنل جیوش ایجنسی کی روس میں سرگرمیاں معطل کرنے متعلق کہا کہ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے جس کا فی الحال جائزہ لیا جارہا ہے،انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نے حالیہ مہینوں کے دوران اور خاص طور پر یوکرین کی جنگ کے حوالے سے صہیونی رجیم کے غیر تعمیری موقف اور تل ابیب کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے افسوس ناک قرار دیا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے خاص طور پر صہیونی حکومت کی یوکرین کو امداد کا ذکر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی،قابل ذکر ہے کہ گز صہیونی سرکاری چینل کان نے ایک رپورٹ میں منتشر کی جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب نے یوکرین میں امدادی رسانی کی اپنی سرگرمیوں میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار سرکاری بجٹ کو یوکرین میں سرگرم غیر عسکری امدادی تنظیموں کے حوالے کیا ہے، اب تک صہیونی وزارت خارجہ اس سلسلے میں براہ راست خود ہی سرگرم رہی ہے، تاہم اب اس نے فیصلہ کیا ہے یوکرین میں سرگرم ۹ سول تنظیموں سے جا ملے گی اور ریاستی بجٹ کو براہ راست ان کے حوالے کرے گی۔
واضح رہے کہ صہیونی وزارت خارجہ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل جیوش ایجنسی کی سرگرمیوں کی معطلی کے معاملے میں ماسکو اور تل ابیب کے مابین جاری سیاسی کشیدگی شدت اختیار کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہینِ
مارچ
سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر کبیر احمد محمد شاہی
اکتوبر
دنیا کہاں جا رہی ہے؟ روسی صدر کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی
جون
فلسطین کے حامیوں کو مایوس کرنے سے دنیا میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو کہا کہ غزہ
نومبر
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
افغانستان میں خواتین کے حقوق سے دستبرداری کی وجہ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ
ستمبر
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے 32 ممالک کے عوام کی آواز
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:دنیا کے 32 ممالک کے شہریوں نے غزہ کا محاصرہ
مئی
پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج، حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 28 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ
نومبر