🗓️
سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کو یوکرین کے بحران کا سب سے بڑا آغاز کرنے والا قراردیتے ہوئے واشنگٹن سے کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یوکرین کے بحران کو ہوا دینے میں امریکہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے واشنگٹن سے کیف کو ہتھیاروں کی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا، رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جنگ کے حوالے سے امریکہ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ یوکرین کے بحران کا سب سے بڑا آغاز کرنے والا ہے،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر وہ واقعی یوکرین کے لوگوں کی پرواہ کرتے ہیں، تو انہیں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد میں اضافے کے حوالے سے امریکہ کے اقدام پر ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور برطانیہ نے روس پر پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر اور ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی سپلائی کر کے یوکرین میں بدامنی کی آگ کو ہوا دی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورہ واشنگٹن کے دوران اعلان کیا تھا کہ امریکہ کیف کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جبکہ حال ہی میں واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی تھی کہ واشنگٹن اور برلن نے روس کے خلاف لڑنے کے لیے امریکی ابرامز اور جرمن لیپرڈ ٹینک یوکرین بھیجنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم اس نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات شائع نہیں کیں۔
یاد رہے کہ واشنگٹن اور برلن کی جانب سے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد روس نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو کے بھیجے گئے یہ ٹینک بھی دیگر ہتھیاروں کی طرح روسی فوج کی آگ میں جل کر خاکستر ہو جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے نگہبان یحییٰ سنوار کون ہیں؟
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: یحییٰ سنوار کو غزہ کے اندر حماس کے سیاسی بیورو
اگست
امریکی جرنلوں کی جاسوسی کے لئے پینٹاگون کا خفیہ یونٹ
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، امریکی نیوز
جون
چین نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
🗓️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے کہا
جولائی
مہنگائی میں کمی آرہی ہے
🗓️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے
دسمبر
کیا بھارت اور پاکستان ایک اور فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتیں تناؤ کی انتہا پر،
اپریل
واٹس ایپ میں تصویر فیکٹ چیک کے فیچر کی آزمائش
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تصویروں کو چیک
نومبر
9 مئی کے واقعات: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد پانچویں بار گرفتار
🗓️ 9 جون 2023مردان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی 9
جون
یمنیوں کو حق ہے وہ امریکہ کو اپنا قاتل سمجھیں:امریکی سنیٹر
🗓️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے یمن میں
جنوری