?️
سچ خبریں: اتوار کے روز علاقائی تجزیہ کاروں نے تل ابیب کو صیہونی حکومت کے خلاف نئے جنگی محاذ کھولنے اور حزب اللہ کی مضبوط موجودگی کے بارے میں خبردار کیا۔
یوریشیا مطالعاتی گروپ کے بانی نے حزب اللہ کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے صیہونی حکومت کو ایک نیا محاذ کھولنے کے خلاف خبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
پولیٹیکل سائنس کے ماہر اور یوریشیا گروپ کے بانی ایان برمر نے اتوار کو این ڈی ٹی وی نیوز چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ممکن ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ اور عسکری طور پر بہت زیادہ مضبوط تنطیم حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ میں شرکت کرے گی
برمر نے خبردار کیا کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان موجودہ تنازع میں نئے محاذ کھل سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک زمینی جنگ ہوگی اور بہت سے فلسطینیوں کی ہلاکت کا باعث بنے گی اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی غصہ پھیلے گا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور ہنگامی حالات سے مقابلہ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے صیہونی بستیوں کے انخلاء کے منصوبے کے لیے کابینہ کی مالی مدد سے 14 نئی صہیونی بستیوں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے اعلان کیا کہ سینر، ڈین، بیت ہلیل، شار یشوف، ہاگوشرم، لیمان، مِتزوا، ایلون، گورین، گرانوٹ ہیگلیل، یون میناچم، ساسا، ٹیسفون اور راموت نفتالی کے علاقے اور قصبے اس منصوبے میں شامل ہیں۔
گزشتہ روز صہیونی اخبار معاریو نے انکشاف کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آباد کاروں نے مکانات خالی کرنے کے منصوبے کی وجہ سے تل ابیب کی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس منصوبے کو "کم درجے” سے تعبیر کیا۔
مزید پڑھیں: تل ابیب کے خلاف حزب اللہ کی مزاحمتی طاقت ایک واضح حقیقت ہے:صیہونی اخبار
صہیونی فوج کے ایک ترجمان نے حال ہی میں کہا کہ حزب اللہ کے 130000 میزائل اور راکٹ اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں، امریکی تھنک ٹینک "کونسل آن فارن ریلیشنز” کے سینئر تجزیہ کار "بروس ہوفمین” نے بھی حزب اللہ کی میزائل طاقت کے بارے میں ایک تجزیے میں لکھا کہ "2006 میں حزب اللہ کے پاس 15000 میزائلوں کا ذخیرہ تھا جبکہ آج اس کی تعداد اس سے 10 گنا زیادہ ہے نیز مغربی کنارے میں تشدد کی صورت میں اسرائیل کو اپنے خلاف مزید دو یا شاید تین محاذ جنگ کھلنے کا خطرہ ہے۔


مشہور خبریں۔
یحییٰ السنور پورے صیہونی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا؟؛ صیہونی سکیورٹی مطالعاتی مرکز کی زبانی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے معتبر سکیورٹی ریسرچ سینٹر نے
نومبر
صنعاء افواج کے سرخیل مأرب کے دروازوں پر
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے محاذ پر بجلی
اکتوبر
بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان نے نیا قومی سلامتی مشیر مقرر کر دیا
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں : ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان، پاکستانی حکومت نے
مئی
ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے پُر امید
?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا
اپریل
عمران خان کی فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوجی
مئی
امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج
مارچ
دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی تصویر والا صحافی شہید
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں اس خبرنگار نے شہادت پائی جس کی دل
اپریل
صہیونی اور امریکی جارحیت پر یمنی سیاسی رہنما کا ردعمل
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی
جنوری