🗓️
سچ خبریں:قطر کے وزیر توانائی نے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی کی صورت میں فوری طور پر اس کا متبادل تلاش کرنا ناممکن قرار دیا۔
قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے کہا کہ اگر یوکرین کے ساتھ روس کے تنازعہ کی وجہ سے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی میں خلل پڑتا ہے تو نہ قطر اور نہ ہی کوئی دوسرا ملک روسی گیس کا متبادل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ قطر کی گیس کا بڑا حصہ ایشیائی خریداروں کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے لیے مختص کیا جاتا ہے جبکہ یورپ کو بھیجی جانے والی گیس کا حجم صرف 10-15% ہے۔
واضح رہے کہ قطر کے وزیر توانائی کے ان بیانات نے گیس کی سپلائی کے تحفظ سے متعلق یورپ کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے،کعبی نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روس یورپ کو 30-40% گیس سپلائی کرتا ہےجبکہ کوئی بھی ملک اتنی مقدار میں گیس فراہم نہیں کر سکتا اور نہ ہی کسی کے اس ایل این جی ایکسپورٹ کے ذریعے ایسا کرنے کی گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرین کے دو خطوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد، امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے دور کا اعلان کیا،ان پابندیوں کے نتیجے میں یورپ کو روسی گیس کی برآمدات روک دی گئیں۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی
🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر
مارچ
سردیوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ
🗓️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: لاوپیک پلس کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں
اکتوبر
ماسکو کے دورے کا مقصد یوکرین کے بحران کو حل کرنا ہے: امیرعبداللهیان
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں: ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے
اگست
کینیڈا کے وزیراعظم کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکہ کے منتخب صدر کے بیان کے
جنوری
جانسن نے پوتن کو مگرمچھ سے تشبیہ دی
🗓️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کے دورے کے
اپریل
انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش
🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر
اپریل
کئی جرمن ریاستوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال
🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: جرمنی کی کئی وفاقی ریاستوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی
اپریل
جنوبی لبنان میں اسرائیلی کوششیں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اپنی بھاری نفری اور
نومبر